ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کو فوری طور پر طلب کیا اور انہیں فیض آباد پر دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیرنور الحق قادری لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور وہ فیض آباد پر دھرنا دینے والوں سے مذکرات کریں گے۔
مشتعل مظاہرین اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے جب کہ پولیس کی جانب سے تحریک لبیک کے کارکنوں کو روکنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔
جڑواں شہروں میں گزشتہ روز بند ہونے والی میٹرو بس اور موبائل فون سروس تاحال بحال نہ ہوسکی جب کہ فیض آباد کی صورتحال کے بعد راولپنڈی اندرون شہر کنٹینرز اور رکاوٹیں بدستور موجود ہیں جن کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سرکاری و نجی ملازمین اور حتیٰ کہ خواتین کو دفاتر پہنچنے کے لیے کئی کئی کلومیٹر پیدل چلنا پڑرہا ہے۔