ابھی نندن کو غیر معمولی ’’بہادری‘‘ پر جنگی اعزاز ’’ویر چکرا‘‘ دینے پر غور

ابھی نندن کو غیر معمولی ’’بہادری‘‘ پر جنگی اعزاز ’’ویر چکرا‘‘ دینے پر غور
پاکستانی ایئرفورس کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے انڈین فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھامان کو پاکستانی میڈیا میں جبری ریٹائر کرنے کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں تاہم اب انڈین ایئرفورس نے ناصرف انہیں دوبارہ سری نگر میں فرنٹ لائن ایئربیس پر تعینات کر دیا ہے بلکہ اہم ترین فوجی اعزاز ’’ویر چکرا‘‘ دینے پر بھی غور ہو رہا ہے۔

بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ابھی نندن کو سری نگر لے جایا جا چکا ہے۔

https://youtu.be/qV3cIfcJKEw

یاد رہے کہ رواں برس 27 فروری کو ابھی نندن کے طیارے کو پاکستانی پائلٹ نے مار گرایا تھا لیکن طیارہ زمین پر ٹکرانے سے قبل ہی انہوں نے خود کو بحفاظت باہر نکال لیا تھا جس کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرتے ہوئے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیانیے کی جنگ میں بھی پاکستان نے بھارت کو مات دے دی

بھارتی خبر رساں ادارے نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ابھی نندن کے سری نگر سے مغربی سرحد کے کسی دوسری ایئربیس ٹرانسفر کے احکامات بھی جاری کیے جا چکے ہیں جو دراصل معمول کی کارروائی ہے۔



ونگ کمانڈر ابھی نندن کی خواہش پر میڈیکل بورڈ ان کا معائنہ کرے گا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا وہ لڑاکا طیارہ اڑانے کے قابل ہیں بھی یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی پائلٹ ابھی نندن بی جے پی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں؟

باعث دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارت یہ دعویٰ کرتا ہے کہ ابھی نندن نے ہی پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا جس کی پاکستان تردید کرتا ہے اور ابھی نندن بھی اب تک اس حوالے سے لب کشائی کرنے سے گریزاں رہے ہیں۔