پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ فاطمہ کنرانی نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے امریکن انسٹیٹیوٹ برائے آرکیٹیکچر مین ہیٹن چیپٹر کی آئندہ دو سال کے لیے صدر منتخب ہو گئی ہیں۔
امریکن انسٹی ٹیوٹ برائےآرکیٹیکچر میں کسی پاکستانی طالب علم کو پہلی بار یہ اعزازحاصل ہوا۔ اعزاز حاصل کرنے والی فاطمہ کنرانی پاکستان کا نام عالمی دنیا میں روشن کرنے میں کامیاب رہیں۔
فاطمہ کنرانی آئندہ 2 سال تک امریکن انسٹیٹیوٹ برائےآرکیٹیکچر میں صدر سٹوڈنٹس رہیں گی۔ فاطمہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر و سینٹر (ر) امان اللہ کنرانی کی صاحبزادی ہیں۔
نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بیچلرز آف سائنس اِن آرکیٹیچریل ٹیکنالوجی کی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ فاطمہ نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی سٹوڈنٹ گورنمنٹ ایسوسی ایشن کی نائب صدر بھی ہیں۔