سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے لکھا کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ جیل میں بھی قیمے والے نان شروع کیے جائیں۔ یہ ٹویٹ انہوں نے مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کے ایک ٹویٹ کے جواب میں کیا۔ شہباز گل نے سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ کمال ہیں آپ لوگ بھی، حکومت میں ہوں یا نہ ہوں، عوام کا مال کھانے میں مہارت رکھتے ہیں۔
جی بالکل قیمے والے نان سے زیادہ بہتر کیا ہو سکتا ہے؟کمال ہیں آپ لوگ بھی ,حکومت میں ہوں یا نہ ہوں, عوام کا مال کھانے میں مہارت رکھتے ہیں. ویسے ہم سوچ رہے ہیں کہ جیل میں بھی قیمے والے نان شروع کیے جائیں @hinaparvezbutt https://t.co/qrZPDJX5TL
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 23, 2019
مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے ایک انٹرویو کا لنک شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ منڈی بہاؤالدین والی ریلی میں بہت زیادہ پرجوش لوگ تھے، جب ہم گاڑی کا شیشہ نیچے کرتے تو ریلی میں شامل لوگوں میں سے کوئی ہمیں قیمے والا نان لاکر دیتا تو کوئی جوس اور چپس، وہ زندگی کی بہترین ریلی تھی۔