فروغ نسیم نے وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے ایک بار پھر حلف اٹھایا۔ ایوانِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی کو حلف دینے کے بعد جس کے بعد فروغ نسیم پھر کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں۔
بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری مرتبہ وفاقی وزارت قانون کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
فروغ نسیم نے آخری بار جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی وکالت کے لیے استعفیٰ دیا تھا جب کہ اس سے قبل وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی وکالت کے لیے بھی مستعفی ہو کر دوبارہ کابینہ میں آئے تھے۔