Get Alerts

کراچی پولیس نے بلوچ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو احتجاج کے دوران گرفتار کرلیا

کراچی پولیس نے بلوچ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو احتجاج کے دوران گرفتار کرلیا
کراچی میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کے دوران سندھ پولیس نے بلوچ لاپتہ افراد کے خاندان کی کئی خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیل کے مطابق کراچی میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کے دوران سندھ پولیس نے بلوچ لاپتہ افراد کے خاندان کی کئی خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ مظاہرے میں موجود کارکن ندا کرمانی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

https://twitter.com/PSCollective_/status/1529093963243827201?s=20&t=y0VYCSUuxXBs9NknQMvTeg

ندا کرمانی کارکن آمنہ بلوچ اور زرمینہ بلوچ کے ساتھ احتجاج کر رہی تھی، جو لاپتہ شخص شریف بلوچ کی اہلیہ ہیں۔ کارکن جبری گمشدگیوں کے خلاف پرامن طور پر احتجاج کر رہے تھے جب سیکورٹی اہلکار آئے اور انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

https://twitter.com/NidaKirmani/status/1529105469561774082?s=20&t=aKizeEMcWlRS8lniMHMqrQ

بعد ازاں تھانے سے کی گئی اپنی تصویر کیساتھ ایک ٹویٹ کرتے ہوئے ندا کرمانی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کریں، ہم سب محفوظ ہیں۔ پولیس کی طرف سے سب کے فون واپس کرنے کا انتظار ہے۔ ہم جلد ہی باہر ہوں گے۔