Get Alerts

بنگلا دیش کے کیمپوں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کا مارچ

بنگلا دیش کے کیمپوں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کا مارچ
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے دو سال مکمل ہونے پر بنگلا دیش کے کیمپوں میں مقیم لاکھوں روہنگیا مسلمانوں نے مارچ کیا۔

ریلی میں موجود افراد نے گھروں کو واپسی کے لیے میانمار حکومت سے روہنگیا کو مکمل شہری حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔

ریلی میں روہنگیا مسلمانوں کے لیے اجتماعی دعا بھی کرائی گئی۔

برمی فوج کے مظالم یاد کرتے ہوئے مظلوم روہنگیا مسلمانوں نے رو رو کر اپنے پیاروں کے لیے دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ دو سال قبل میانمار فوج کے ظلم و ستم سے جان بچا کر 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں نے بنگلا دیش میں پناہ لی تھی۔