بریکنگ نیوز: عالمی شہرت یافتہ گلوکار کرونا وائرس سے ہلاک

بریکنگ نیوز: عالمی شہرت یافتہ گلوکار کرونا وائرس سے ہلاک
دنیا کے مقبول ترین افریقی جیز گلوکار مینو دیبینگو پیرس میں کرونا وائرس سے ہلاک ہو گئے۔ مینو دیبینگو کا تعلق فرانس سے تھا جب کہ ان کی عمر 86 برس تھی اور یہ کووڈ-19 سے مرنے والے پہلے عالمی شہرت یافتہ سٹارز میں سے ایک ہیں۔

دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ 61 سالہ سابق ماڈل لنڈا لیسارڈی کو بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔



دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 907 ہو گئی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1000 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 410 ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 296 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پورے ملک میں کرونا وائرس کے باعث کہیں لاک ڈاؤن تو کہیں سخت پابندیاں عائد ہیں جبکہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی انتظامیہ کی درخواست پر فوج طلب کی جا چکی ہے۔