Get Alerts

محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے  ریٹائرمنٹ واپس لے لی

محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں۔ میرا ملک، میری ذات سے پہلے آتا ہے۔ پاکستان کی شرٹ پہننا ہمیشہ سے سب سے بڑی خواہش رہی ہے اور رہے گی۔

محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے  ریٹائرمنٹ واپس لے لی

کرکٹر عماد وسیم کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کرکٹر محمدعامر نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کیا۔

 کرکٹر محمد عامر نے کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے اپنی دستیابی دیتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں۔ میرا ملک، میری ذات سے پہلے آتا ہے۔ پاکستان کی شرٹ پہننا ہمیشہ سے سب سے بڑی خواہش رہی ہے اور رہے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے فاسٹ باؤلر نے یہ بھی کہا کہ زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کا موقع دیتی ہے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ میری پی سی بی کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ پی سی بی نے مجھے عزت دی۔ میں نے کرکٹ بورڈ کو بتایا ہے کہ پاکستان کےلیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی20 میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔