Get Alerts

'شاہ محمود قریشی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل جائے گی'

پاکستان میں قتل کے واقعات میں ملوث دو بھارتی اہلکار پکڑے گئے ہیں جنہوں نے مختلف مقامی اور داعش سے وابستہ لوگوں کو ساتھ ملا کر راولا کوٹ، ڈسکہ، راولپنڈی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں لوگوں کو قتل کیا۔ پاکستان یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جائے گا۔

'شاہ محمود قریشی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل جائے گی'

پی ٹی آئی وکلا اور عمران خان کو خدشہ ہے کہ 8 فروری سے پہلے کسی کیس میں انہیں سزا نہ سنا دی جائے اس لیے وہ مقدموں میں التوا مانگ رہے ہیں۔ جسٹس مںصور اور جسٹس اطہر من اللہ والے بنچ نے پرویز الہیٰ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس منیب اختر والے بنچ نے صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔ ان فیصلوں کے بعد سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی امیدواروں کی لمبی لائن لگ جائے گی۔ شاہ محمود قریشی کو بھی انتخاب لڑنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ یہ کہنا ہے صحافی ثاقب بشیر کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں مبشر بخاری کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق جب فیصلہ دیا تو سوشل میڈیا پر چیف جسٹس اور ساتھی ججز کے خلاف بھرپور مہم چلائی گئی۔ لگتا ہے اس تنقید کا سپریم کورٹ پر اثر ہوا ہے۔ عمران خان ابھی بھی سائفر پر کھیلنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اعجاز احمد کا مطابق پاکستان میں قتل کے واقعات میں ملوث دو بھارتی اہلکار پکڑے گئے ہیں جنہوں نے مختلف مقامی اور داعش سے وابستہ لوگوں کو ساتھ ملا کر راولا کوٹ، ڈسکہ، راولپنڈی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں لوگوں کو قتل کیا۔ قتل کی 11 مختلف وارداتوں کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف ممالک کے سفیروں کو دفتر خارجہ بلا کر بریفنگ دی جا رہی ہے۔ پاکستان یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جائے گا۔

علی وارثی نے بتایا ڈیجیٹل میڈیا سے جڑے صحافیوں سے ملاقات میں شہباز شریف کا کہنا تھا ن لیگ سب سے زیادہ توجہ نوجوانوں پر دے گی، اس کے بعد سولر انرجی کو استعمال کرتے ہوئے بجلی سستی کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یہ ہو گی کہ فیک نیوز کو کاؤنٹر کیا جائے۔

پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔