Get Alerts

'نورجہاں' کی بڑی بہو سفینہ جس نے ڈرامہ انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا

علینہ عباس شاہ کا پہلا ڈراما تھا گرین انٹرٹینمنٹ کا، 22 قدم۔ اس ڈرامے میں انہوں نے ناز کریانہ کا کردار ادا کیا اور ہٹ ہو گئیں۔ سب جان گئے کہ دم ہے لڑکی میں۔ اس کی اداکاری نہایت جان دار ہے۔ مگر 22 قدم تک کا سفر 2 برس میں طے کیا تھا انہوں نے۔

'نورجہاں' کی بڑی بہو سفینہ جس نے ڈرامہ انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا

ہم سب ہی کو دکھ ہے بلاک بسٹر ڈرامے نورجہاں کے ختم ہونے کا۔ لیکن سب ہی کو ایک خوشی ہے کہ اس ڈرامے سے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کو ایک نیچرل ایکٹریس مل گئی۔ ایسی ایکٹریس کہ جس کی ایکٹنگ اتنی حقیقی ہے کہ لگتا ہی نہیں کہ وہ اداکاری کر رہی ہے۔ نور جہاں میں اس اداکارہ نے انتہائی مشکل اور اہم رول نبھایا اور وہ بھی بالکل  Effortlessly۔ میگا کاسٹ والے اس ڈرامے میں سب سپر اسٹارز کے درمیان اپنی علیحدہ پہچان بنائی۔ اس سے بھی بڑی بات یہ کہ صبا حمید جیسی منجھی ہوئی اداکارہ کے ساتھ سکرین شیئر کی اور خود کو منوایا۔ یقیناً سمجھ گئے ہوں گے آپ کہ ہم بات کر رہے ہیں نورجہاں کی سفینہ، اداکارہ علینہ عباس شاہ کی۔

علینہ عباس شاہ کا فیملی بیک گراؤنڈ کیا ہے؟ علینہ عباس کی ڈراما انڈسٹری میں آنے کی کہانی کیا ہے؟ ان کا کریئر شروع ہونے سے پہلے ہی کیوں ختم ہونے لگا تھا؟ وہ اب تلک کتنے ڈرامے کر چکی ہیں؟ تعلیم کتنی ہے؟ شوبز میں آنے سے پہلے کیا کرتی تھیں؟ علینہ نے زندگی میں سب سے زیادہ محبت کس سے کی؟ ان کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟ کتنی بار دل ٹوٹا علینہ کا؟ کیا علینہ اداکار عمران عباس کی کزن ہیں؟ اور ماڈل مٹیریل ہونے کے باوجود انہیں ماڈلنگ کے لیے کیوں اَن فٹ سمجھ رہی ہے فیشن انڈسٹری؟ ان تمام سوالوں کے جواب دیں گے ہم آپ کو اس مضمون میں۔

علینہ عباس شاہ کا پہلا ڈراما تھا گرین انٹرٹینمنٹ کا، 22 قدم۔ اس ڈرامے میں انہوں نے ناز کریانہ کا کردار ادا کیا اور ہٹ ہو گئیں۔ سب جان گئے کہ دم ہے لڑکی میں۔ اس کی اداکاری نہایت جان دار ہے۔ مگر 22 قدم تک کا سفر 2 برس میں طے کیا تھا انہوں نے۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ مشہور پروڈیوسر عمران رضا کاظمی نےان سے انسٹاگرام پر رابطہ کیا اور آڈیشن بھیجنے کا کہا۔ آڈیشنز کا یہ سلسلہ 2 سال تک چلا۔ اس دوران عالمی وبا آ گئی اور پھر شادی ہو گئی علینہ کی۔ اب علینہ ایکٹنگ کرنے اور آڈیشنز کے بارے میں سب کچھ بھلا چکی تھیں۔ مگر عمران رضا کاظمی نہیں بھولے تھے علینہ کو۔ چند ماہ بعد ہی انہوں نے کال کر کے کہا کہ تمہارے لیے ایک رول ہے میرے پاس۔ ڈراما ہے 22 قدم اور رول ہے ناز کریانہ کا۔ ساتھ ہی عمران نے 4 پانچ دن کا الٹی میٹم بھی دے دیا۔

اس پر علینہ نے کہا اتنا کم ٹائم؟ مگر عمران نہ مانے۔ اور پھر اینٹری ماری علینہ کے شوہر نے۔ انہوں نے کہا اگر تم یہ کرنا چاہتی ہو تو کرو پلیز۔ اور اسی سپورٹ کی وجہ سے حامی بھر لی علینہ نے۔ اور پھر آ گیا 22 قدم کی شوٹ کا پہلا دن۔ مگر اسی روز فوڈ پوائزننگ ہو گئی انہیں۔ ان کی طبیعت نہایت خراب تھی۔ بس پھر کیا تھا، فیصلہ کر لیا گیا کہ علینہ کو آؤٹ کر دیا جائے 22 قدم سے۔ اور ان کی جگہ کسی اور لڑکی سے کروا لیا جائے ناز کریانہ کا کردار۔ فیصلہ ہو چکا تھا۔ علینہ نے بھی ہار مان لی تھی۔ وہ سمجھ گئی تھیں کہ ڈراما انڈسٹری میں ان کا کریئر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو چکا۔ مگر ایسے میں اس پروجیکٹ پہ کام کرنے والی فضہ عابد نے سٹینڈ لے لیا علینا کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے، ناز کریانہ کا کردار تو علینا ہی کریں گی۔

فضہ عابد علینہ کو اسپتال لے گئیں۔ ان کا علاج کروایا اور اگلے ہی روز سیٹ پر لے آئیں۔ یوں 22 قدم کی شوٹنگ کا آغاز ہوا۔ 6 ماہ چلا اس ڈرامے کا شوٹ۔ لیکن اس دوران علینہ کی نانی کا انتقال ہو گیا۔ اصل میں علینہ دنیا میں سب سے زیادہ محبت اپنی نانی سے کرتی تھیں۔ وہ سب سے زیادہ نانی سے ہی Attached تھیں۔ اس لیے ان کی وفات کا گہرا صدمہ پہنچا علینہ کو۔ ان کی ذہنی حالت بھی متاثر ہوئی۔ انہیں اس بات کا شدید افسوس تھا کہ ان کی نانی انہیں ٹیلی ویژن سکرین پر نہیں دیکھ سکیں۔ آج بھی انہیں اس کا دکھ ہے۔

خیر، 22 قدم میں ناز کریانہ کے کردار سے ندیم بیگ جیسے بڑے ڈائریکٹر کی نظروں میں آ گئیں وہ۔ چند روز بعد ہی ندیم بیگ نے انہیں اپنے ڈرامے، 'کچھ ان کہی' میں کاسٹ کر لیا۔ اس رول میں بھی خوب پسند کیا گیا علینہ عباس شاہ کو۔ اور پھر انہوں نے اینٹری ماری نورجہاں میں۔ سفینہ کا کردار نبھایا جو بڑی بہو ہوتی ہے نورجہاں کی۔ اور اس کردار میں تو علینہ نے ہلا کے رکھ دیا پاکستانی ڈراما انڈسٹری اور اس کی Audience کو۔ اسی لیے تو بے تحاشہ آفرز ہو رہی ہیں انہیں۔ اور کیوں نہ ہوں؟ آخر لوگ انہیں مزید ڈراموں میں دیکھنے کو بے چین جو ہیں۔

مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ماڈل مٹیریل ہونے کے باوجود فیشن انڈسٹری انہیں ماڈل ماننے کو تیار ہی نہیں۔ حالانکہ 6 فٹ قد ہے علینہ کا اور ماڈلنگ کے لیے لمبا قد نہایت ضروری ہے۔ رہا ٹیلنٹ تو وہ بھی کُوٹ کُوٹ کے بھرا ہے ان میں۔ مگر ماڈلنگ کی آفرز نہ آنے کی وجہ شاید یہ ہے کہ ان پر بہترین ایکٹریس کی چھاپ لگ چکی ہے۔ اور یہی Positive چیز ان کے ماڈلنگ کریئر میں رکاوٹ ہے۔

اب بات کرتے ہیں علینہ عباس شاہ کی پرسنل لائف کی۔ علینہ لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد فوج میں پائلٹ تھے۔ اس لیے بچپن کے 7، 8 برس گوجرانوالہ کینٹ میں گزرے ان کے۔ والد کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور آ گئیں، اور پھر پڑھائی کے لیے اسلام آباد چلی گئیں۔ اسلام آباد سے پھر واپس لاہور آئیں۔ بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں ماسٹرز کیا۔ چند سال Cooperate Jobs کیں۔ ٹیچر بھی رہیں۔

رہی بات دل ٹوٹنے کی تو علینہ کا کہنا ہے کہ بچپن ہی سے دل ٹوٹتا آیا ہے ان کا۔ ٹیچرز، ماں باپ، بہن بھائیوں، رشتے داروں اور دوستوں سمیت سب ہی نے دل توڑا ہے ان کا۔ ویسے ان کا دل اس بات پہ بھی ٹوٹتا ہے کہ جب لوگ انہیں عمران عباس کی کزن کہہ دیتے ہیں۔ اس لیے یہ بات اچھی طرح جان لیجیے کہ اداکار عمران عباس کی کزن یا بہن نہیں ہیں علینہ۔ خیر، علینہ کی خواہش ہے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی۔ رہے رولز تو وہ ولن اور اینٹی ہیرو کا کردار نبھانا چاہتی ہیں۔