نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اینکر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا حکومت میں وزارت اطلاعات کے عہدے پر براجمان شوکت یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ ڈالر 155 روپے کا ہونے سے ہمیں فائدہ ہوا ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات نے نا صرف یہ دعویٰ کیا بلکہ اس کے حق میں انوکھی منطقیں بھی پیش کیں۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہم نے پشاور بی آر ٹی کا قرض ڈالر میں لیا۔ روپیہ گرنے سے ہمیں فائدہ ہوا کیونکہ ایک ڈالر کے 155 روپے بنے۔
جب اینکر نے اس منطق پر شوکت یوسفزئی کو باور کرایا کہ یہ قرض واپس بھی ڈالر میں کرنا ہے تو 155 روپے پر ہی ڈالر خرید کر قرض واپس کرنا پڑے گا۔ جس پر صوبائی وزیر اطلاعات نے جواب دیا کہ جب یہ قرض واپس کرنا ہوگا تب دیکھا جائے گا۔ کیا پتہ اس وقت ڈالر 155 سے گر کر 75 کا ہو جائے۔ فی الحال تو فائدہ ہوا ہے۔
ہم نے پشاور بی آر ٹی کا قرض ڈالر میں لیا ۔ روپیہ گرنے سے ہمیں فائدہ ہوا۔ جب یہ قرض واپس کرنا ہوگا تب دیکھا جائے گا۔ کیا پتہ اس وقت ڈالر 155 سے گر کر 75 کا ہوجائے۔ فی الحال تو فائدہ ہوا ہے۔ شوکت یوسفزئی وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ pic.twitter.com/GtGT8sVrWK
— Shahzeb Khanzada (@shazbkhanzdaGEO) November 29, 2019
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے اس طرح کی انوکھی منطق پہلی بار سامنے نہیں آئی۔ ابھی کچھ دن قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوکھا انکشاف کیا تھا جس نے سائنس کی دنیا میں ہلچل مچا دی تھی۔ وزیراعظم پاکستان کی انوکھی تھیوری کو عالمی سطح پر کوریج ملی اور بڑے میڈیا ہاؤسز نے اس پر خبریں شائع کیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ درخت رات کو آکسیجن دیتے ہیں۔
درخت رات میں آکسیجن دیتے ھیں.عمران خان pic.twitter.com/yRWqBrE0iM
— صحرانورد (@Aadiiroy) November 26, 2019
یاد رہے کہ درخت دن میں آکسیجن دیتے ہیں اور رات کو کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کرتے ہیں۔
اسی طرح چند ہفتے قبل وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ملک میں مہنگائی ہے تو اس کا فائدہ بھی تو اپنے ہی لوگوں کو ہو رہا ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ملک میں آلو 5 روپے فی کلو تک ہو گئے تھے، آلو سستے ہونے سے ہمارے کسانوں کو کتنا بڑا نقصان ہوا۔ اگر ٹماٹر مہنگے ہوئے ہیں تو ٹماٹر اگانے والے بھی ہمارے ہی کسان ہیں۔
وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور فرماتے ہیں کہ مہنگائی ہونے کا بھی فائدہ ہوتا ہے۔ یار کیسے کیسے لطیفے روزانہ سننے کو مل جاتے ہیں !شکریہ وزیر اعظم pic.twitter.com/A0WGfcw1Cg
— Nasrullah Malik (@NasrullahMalik1) November 23, 2019
ٹماٹر کی بڑھتی قیمت پر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بھی کمال کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سبزی منڈی میں ٹماٹر 17 روپے کلو مل رہے ہیں جبکہ اس وقت ٹماٹر کی قیمت 300 سے 400 روپے کلو تھی۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ کراچی میں ٹماٹر 17 روپے کلو دستیاب ہے، لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔
سبزی منڈی میں ٹماٹر 17 روپے کلو بک رہا ہے۔۔۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بتا دیا۔۔۔ pic.twitter.com/TtnR0ZmX9o
— Anam Hameed (@anamhameed) November 11, 2019
پی ٹی آئی رہنماؤں کی انوکھی منطقوں کا سلسلہ یہی پر ختم نہیں ہوتا۔ آپ کو سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی تو یاد ہوں گے۔ موصوف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میں موجود غربت کے خاتمے کے لیے ایک فارمولا دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکمت اور دانشمندی سے ہمیں چلنا پڑے گا، کچھ عرصے کے لیے دو روٹیوں کے بجائے ایک روٹی پر اکتفا کرنا پڑے گا۔ لیکن مجھے یقین ہے اللہ وہ دن جلد ضرور لائے گا کہ بہت جلد آپ دو کے بجائے ڈھائی روٹیاں کھا سکیں گے۔
#NotShocking Inflation rate in Pakistan on record high touching double digit, Finance Minister Asad Umar has already declared economy on the Verge of BANKRUPTCY. So KPK Speaker Mushtaq Ghani has came up with this brilliant idea to boost economy: 2 ki jagah ek roti khayen." pic.twitter.com/rXY90tUeZi
— Jammu-Kashmir Now (@JammuKashmirNow) April 5, 2019
اس سب میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور موجودہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جب ملک میں چاند کی رویت پر اختلاف پیدا ہوا تو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ناسا کی ملکیت اور دنیا کی سب سے بڑی دوربین 'ہبل' کو سپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجنے کا دعویٰ کر دیا۔
ہبل ٹیلیسکوپ خلا میں موجود ہے اور اس سے زمین پر چاند نظر آنے کی سائنس کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں. ہبل کے ذریعے کروڑوں نوری سالوں پر موجود کہکشاؤں، ستاروں کیلیے
چاند دیکھنے کیلئے سطح زمین کے قریب موجود ٹیلیسکوپ یا پھر اندازہ کیلئے کیلنڈر کا استعمال کیا جاتا ہے. فواد چوہدری ?? pic.twitter.com/lGJxNlo5OQ
— Shahzad Malik (@Shahzad17855865) May 7, 2019
صرف یہی نہیں فواد چوہدری جب وفاقی وزیراطلاعات تھے تو انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ایم ہاؤس سے بنی گالہ ہیلی کاپٹر کا فی کلومیٹر خرچہ 50 سے 55 روپے ہے۔
ہیلی کاپٹر پر ۵۰/۵۵ روپے فی کلومیٹر کا خرچہ آتا ہے۔
وزیر اعظم کے چار ہیلی کاپٹر ہیں جو ان کا استحقاق ہیں۔
ہیلی کاپٹر میں سفر عوام کو غیر ضروری تکلیف سے بچانے کے کئے کیا جاتا ہے۔ فواد چودھری pic.twitter.com/xYSMLbtjGz
— Wajih Sani (@wajih_sani) August 27, 2018