Get Alerts

آزادی مارچ: جے یو آئی (ف) کی قیادت دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی

آزادی مارچ: جے یو آئی (ف) کی قیادت دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی کی راولپنڈی اور اسلام آباد کی تنظیمیں آمنے سامنے آگئیں۔

نجی ٹی وی سے حاصل معلومات کے مطابق جے یو آئی (ف) راولپنڈی آزادی مارچ کا رخ روات، ٹی چوک سے راولپنڈی کی جانب موڑنا چاہتی ہے۔ ادھر اسلام آباد کی تنظیم ایکسپریس وے کے ذریعے فیض آباد سے کشمیر ہائی وے آنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب جماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر عبدالغفور حیدری اسلام آباد کے داخلی روٹ سے لاعلم ہیں اور اس حوالے سے فیصلہ ابھی تک نہیں کر پائے ہیں۔

کچھ دیر قبل اپنی پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے پنڈی قیام کریں تو روٹ مری روڈ ہوگا، گوجرخان ہوا تو سیدھے اسلام آباد آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق آزادی مارچ چند گھنٹوں بعد گوجرخان پہنچے گا مگر جے یو آئی (ف) کی صوبائی اور اسلام آباد کی تنظیمیں کشمکش میں مبتلا ہیں۔