ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر تحریک انصاف کے حامیوں نے ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم کنور نوید جمیل کا گھیراؤ کیا اور الجھنے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا ہے، دونوں جماعتوں کے حامیوں کے جذبات سر آنکھوں پر لیکن انہیں پرامن رکھنا جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔
https://twitter.com/SayedMazherraz1/status/1509247004542611458?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1509247004542611458%7Ctwgr%5Ehb_1_8%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F281855-
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کچھ لوگوں کو ایم کیو ایم رہنما کنور سے بدتمیزی سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ویڈیو بنانے والے افراد کنور نوید جمیل سے تین سال تک پی ٹی آئی کا ساتھ دینے سے متعلق سوال کرتے بھی سنے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو بنانے والے افراد نے اپوزیشن سے اتحاد پر کنور نوید سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم گذشتہ دنوں اسلام آباد میں جلسے سے خطاب میں اتحادیوں اور ایم کیو ایم کے ناراض اراکین سے کہا تھا کہ وہ ہمیں چھوڑ کر نہ جائیں۔ انھیں پتا نہیں کہ یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔ جب بھی ضمیر فروش انٹرنیٹ پر لکھا جائے گا تو آپ لوگوں کے نام سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔