• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
جمعرات, مارچ 23, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

سیاسی جماعتیں مذہبی اقلیتوں سے کئے وعدے کیوں نہیں نبھاتیں؟

سیاسی جماعتوں کے منشوروں میں کچھ منفرد وعدے بھی شامل تھے مثلاً تکفیر کے قوانین کے غلط استعمال کو روکنا وغیرہ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سیاسی جماعتیں عمومیت سے ہٹ کر بھی سوچ سکتی ہیں۔ دوسری جانب بعض فرضی مسائل اور ان کے غیر منطقی حل بھی منشور کا حصہ تھے مثلاً اقلیت کی اصطلاح کو غیر مسلم سے تبدیل کرنا۔

نبیلہ فیروز by نبیلہ فیروز
جنوری 10, 2023
in تجزیہ
27 1
0
سیاسی جماعتیں مذہبی اقلیتوں سے کئے وعدے کیوں نہیں نبھاتیں؟
32
SHARES
153
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ اگرچہ 2017 کی افراد شماری پر متعدد اختلافات سامنے آئے تاہم اس کے مطابق وطن عزیز کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ نفوس پر مشتمل تھی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 96.47 فیصد شہری مسلمان جبکہ 3.57 فیصد کا تعلق مذہبی اقلیتوں سے تھا۔ اسی طرح الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 2018 میں مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 36 لاکھ 30 ہزار تھی جن میں سے 17 لاکھ 70 ہزار ہندو، 16 لاکھ 40 ہزار مسیحی، ایک لاکھ 60 ہزار احمدی، 31 ہزار 5 سو 43 بہائی، 8 ہزار 8 سو 52 سکھ، 4 ہزار 2 سو 35 پارسی اور ایک ہزار 8 سو 84 بودھ تھے۔ تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان ہی کے مطابق اگست 2022 میں اقلیتی ووٹرز کی تعداد 41 لاکھ ایک ہزار تک پہنچ گئی۔ پس اقلیتی ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے مختلف حلقوں میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

2002 میں مخلوط انتخابات کے نظام کی بحالی کے ساتھ مذہبی اقلیتوں کے لئے یہ راہ ہموار ہوئی کہ وہ ملکی سیاسی نظام کے مرکزی دھارے میں شامل ہو سکیں۔ عورتوں اور اقلیتوں کے لئے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے علاوہ سیاسی پارٹیاں اقلیتی امیدواران کو اپنی پارٹی کی طرف سے جنرل سیٹوں پر بھی نامزد کر سکتی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اقلیتی افراد اپنے حلقہ کے جنرل انتخاب کے لئے نامزد اکثریتی امیدوار کو ووٹ دے کر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ مخلوط انتخابات کے نظام کے فعال ہونے کے بعد پاکستان میں 2008، 2013 اور 2018 میں عام انتخابات ہوئے۔ انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشور کے طور پر قوم سے کچھ وعدے کرتی ہیں۔ بعد میں ان کا ایفا ہونا ایک اہم سوال ہے۔

RelatedPosts

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا

2022 میں ملک بھر میں جبری تبدیلی مذہب کے 124 واقعات رپورٹ ہوئے

Load More

حال ہی میں ادارہ برائے سماجی انصاف (Centre for Social Justice) نے ایک تحقیقی رپورٹ ‘وفاؤں کا تقاضا ہے’ شائع کی ہے جس میں سات بڑی سیاسی جماعتوں کے 2008، 2013 اور 2018 کے عام انتخابات کے لئے پیش کردہ انتخابی منشوروں میں مذہبی اقلیتوں سے کئے گئے وعدوں اور ان پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریکِ انصاف، پاکستان مسلم لیگ (نواز)، پاکستان مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلسِ عمل (جماعتِ اسلامی، جمعیت علماء اسلام) کے جاری کردہ منشوروں میں وعدے اور بعد ازاں کارکردگی کا تجزیہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی وعدوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتیں۔ یہ بھی ہوا کہ اقتدار میں آنے والی جماعتوں نے پرانے وعدے ایفا کئے بغیر انتخابی منشور میں نئے وعدے شامل کر لئے جو اس بات کا مظہر ہے کہ اقلیتوں کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔

رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں کے منشوروں میں ایک تہائی وعدے ایک جیسے تھے۔ ان میں قانون سازی کے ذریعے اقلیتی کمیشن کا قیام، مذہب کی جبری تبدیلی کو جرم قرار دینا، نصاب پر نظر ثانی، امتیازی قوانین کا جائزہ لینا، متروکہ وقف املاک بورڈ میں اقلیتوں کی نمائندگی میں اضافہ اور ملازمت کوٹے کا نفاذ شامل تھا۔ وعدوں کے مشترک ہونے کے باوجود ان کا پورا نہ ہونا عزم کے فقدان کی بابت اشارہ کرتا ہے۔ منشوروں میں کچھ منفرد وعدے بھی شامل تھے مثلاً تکفیرکے قوانین کے غلط استعمال کو روکنا وغیرہ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سیاسی جماعتیں عمومیت سے ہٹ کر بھی سوچ سکتی ہیں۔ کچھ فرضی مسائل بھی تھے اور ان کا حل غیر منطقی مثلاً اقلیت کی اصطلاح کو غیر مسلم سے تبدیل کرنا۔ غالباً اسی وجہ سے سیاسی جماعتیں مذہبی آزادی اور شہریوں کے مساوی حقوق سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انتخابی منشوروں میں سماجی اور اقتصادی ترقی پر توجہ کم ہوئی ہے اور خیراتی اقدامات پر زیادہ۔

اس تحقیقی رپورٹ کے دوسرے حصے میں مارچ 2008 سے ستمبر 2022 تک ان وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو سات عنوانات کے تحت بیان کیا گیا ہے۔ سات میں سے پانچ اقدامات پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔ محض دو اقدامات میں جزوی کامیابی حاصل ہوئی جن میں سے ایک اسلامیات کے متبادل اقلیتی طلبہ کے لئے ان کی اپنی مذہبی تعلیم کے مضمون کو متعارف کروانا۔ دوسرا وفاقی اور صوبائی کابینہ میں کچھ اقلیتی نمائندگان کا وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینا۔

بیشتر سیاسی جماعتیں اقلیتوں کے مسائل حل کرنے اور ان کے خلاف پراپیگنڈہ کے وقت ان کا ساتھ دینے میں ناکام نظرآئیں مثلاً جبری تبدیلی مذہب کے قانون پر بحث۔ سیاسی تقاریر میں اقلیتوں کو بااختیار بنانے کی بات ہوئی لیکن اقتدار میں موجود جماعتیں کمزور اقدامات پر ہی انحصار کرتی رہیں۔ مختلف حکومتوں نے قانون سازی کی بجائے انتظامی حکم نامے (نوٹیفکیشنز) جاری کرنے پر زیادہ انحصار کیا۔ لہٰذا پالیسی اقدامات میں نفاذ کے طریقہ کار اور مضبوط قانونی بنیاد کا فقدان تھا۔ اقلیتوں کے لئے ملازمتوں میں کوٹہ کی پالیسی کی ناکامی میں یہ عنصرغالب رہا۔ اقلیتی کمیشن کا قیام قانون سازی کے ذریعے عمل میں نہ آ سکا۔ مقتدر سیاسی جماعتیں خود بھی مذہبی انتہا پسندی کا شکار رہیں اور اقلیتی افراد اور فرقوں کے خلاف پُر تشدد سرگرمیوں کو بھی نہ روک سکیں۔ اکثر جماعتیں سیاسی سرگرمیوں میں مذہب کا بے تحاشا استعمال کرتی رہیں۔ 2021 میں لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب اسمبلی کی عمارتوں پر مذہبی علامات کا اضافہ اور یونیورسٹی کی سطح پر مذہبی تعلیم کا نفاذ لازمی قرار دیا جانا اس کی چند مثالیں ہیں۔

سیاسی جماعتوں نے چند ایسے مثبت اقدامات بھی اٹھائے جن کا وعدہ ان کے منشور کی بجائے کسی دوسری جماعت کے منشور میں کیا گیا تھا۔ مثلاً پاکستان مسلم لیگ نواز نے اقلیتی طلبہ کے لئے تعلیمی کوٹے کا وعدہ کیا تھا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے تعلیمی اداروں میں اقلیتوں کے تخفظ کی بات کی تھی۔ تاہم پاکستان تحریکِ انصاف کی پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں اقلیتی طلبہ کے لئے 2 فیصد مخصوص نشستوں کی منظوری دی۔

ادارہ برائے سماجی انصاف نے اپنی اس رپورٹ میں سیاسی پارٹیوں کے لئے زبردست سفارشات بھی ترتیب دی ہیں جن پر عمل درآمد انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں تجویز کیا گیا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہئیے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر انتخابی منشور کو نمایاں جگہ دیں۔ انتخابی منشور کی پاسداری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور وعدوں پرعملدرآمد کے لئے ایک باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا جائے۔ مذہبی آزادی اور مذہبی اقلیتوں کے مسائل کے لئے پارلیمانی کاکس بنائی جائے جس میں پالیسی امور پر مشاورت کے لئے سول سوسائٹی کو بھی شامل کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ مذہبی آزادی، سماجی ہم آہنگی، تعلیمی پالیسی اور اقلیتوں کی قومی دھارے میں شمولیت (سماجی، اقتصادی اور سیاسی) کے حوالے سے مخصوص تفصیلی سفارشات ہیں جنھیں سیاسی پارٹیوں کے منشور میں شامل کرنے اور ان پر عمل کرنے سے وطن عزیز میں مذہبی آزادی اور مذہبی اقلیتوں کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری رونما ہو سکتی ہے۔

زیرنظر رپورٹ ایک طرف تو قومی سیاسی پارٹیوں کی توجہ اس جانب مبذول کرواتی ہے کہ انہیں مذہبی اقلیتوں کے ایشوز پر نہایت سنجیدگی سے غوروفکر کے بعد ان سے متعلقہ وعدے اپنے سیاسی منشور میں شامل کرنے چاہئیں، دوسرے ان وعدوں کی تکمیل کے لئے عملی اقدامات اُٹھانے کے لئے ایک باقاعدہ طریقہ کار وضع کرنا چاہئیے۔ مزید براں یہ رپورٹ اقلیتی ووٹرز کو آگاہی دینے کے لئے نہایت کارآمد ہے۔ آئندہ انتخابات کے لئے جب اکثریتی نمائندے ان کے پاس آئیں گے تو وہ پارٹی کی پچھلی کارکردگی کے حوالے سے جوابدہ ہوں گے۔ سابقہ انتخابات کے منشوروں میں وعدوں پر اُٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ انتخابات کے منشوروں میں کئے گئے وعدوں کا جائزہ لینے کے بعد اقلیتی ووٹرز اپنے ووٹ کی طاقت کا مؤثر استعمال کرنے کے حوالے سے بہتر طور پر آگاہ ہوں گے۔ پھر مذہبی آزادی اور شہری اور سیاسی حقوق کے لئے کام کرنے والے افراد اور اداروں کے لئے یہ ریسورس میٹیریل بھی ہے۔

نوٹ: تحقیقی رپورٹ ‘وفاؤں کا تقاضا ہے’ انگریزی میں ‘Promises to Keep & Miles to Go’ کے نام سے دستیاب ہے۔

Tags: 2017 کی مردم شماریCentre for Social JusticePromises to Keep & Miles to GoReport about minoritiesادارہ برائے شماریاتالیکشن کمیشن آف پاکستانانتخابی منشورجبری تبدیلی مذہبسیاسی جماعتیں
Previous Post

سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات، شہبازشریف کا پیغام پہنچایا

Next Post

سردی کے آتے ہی بعض لوگ کیوں اداس ہو جاتے ہیں؟

نبیلہ فیروز

نبیلہ فیروز

نبیلہ فیروز انسانی حقوق کی کارکن اور فری لانس اخبار نویس ہیں۔ مصنفہ انگریزی اور اردو اخبارات میں لکھتی ہیں۔ ٹوئٹر پر انکا اکاؤنٹ NabilaFBhatti کے نام سے ہے۔  ان سے [email protected] پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

پختون سرزمین کو میدان جنگ بنانے والے لاہور میں صوفی محمد کے ایک ساتھی کی موجودگی پر گھبرا گئے

by طالعمند خان
مارچ 20, 2023
0

اگر لڑ نہیں سکتے تو لڑائی مول کیوں لیتے ہو؟ آج کل پنجابی اسٹیبلیشمنٹ اور اس کے سویلین اشرافیہ کے دو دھڑوں...

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

پاکستانی تارکین وطن عمران خان کو مسیحا مانتے ہیں

by ارسلان ملک
مارچ 21, 2023
0

حالیہ مہینوں میں میں نے امریکہ میں اپنے ہم وطن پاکستانیوں کے ساتھ پاکستانی سیاست اور معیشت سے جڑی غیر یقینی صورت...

Load More
Next Post
سردی کے آتے ہی بعض لوگ کیوں اداس ہو جاتے ہیں؟

سردی کے آتے ہی بعض لوگ کیوں اداس ہو جاتے ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In