طوبیٰ انور نے عامر لیاقت کیساتھ شادی کو 'زہریلی' قرار دیدیا

طوبیٰ انور نے عامر لیاقت کیساتھ شادی کو 'زہریلی' قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ عامر لیاقت حسین سے خلع لینے والی ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے بالاخر لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے بطور پاکستانی شہری اپنے آئینی حق کے مطابق عدالتی نظام کے ذریعے اپنے سابق شوہر کو طلاق دینے کا انتخاب کیا۔

https://twitter.com/TubaAtweets/status/1497511893711220739?s=20&t=uROLKIgP2OM4-2L7GXSI1A

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ میں علمائے کرام سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان خواتین کے لئے آواز اٹھائیں جو شریعت اور پاکستان کے آئین کے مطابق اپنے حقوق استعمال کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔

https://twitter.com/TubaAtweets/status/1497511895783276547?s=20&t=uROLKIgP2OM4-2L7GXSI1A

طوبیٰ انور نے لکھا کہ کسی شادی شدہ خاتون کی ازدواجی زندگی ٹھیک نہیں چل رہی تو اسلام اس کو طلاق لینے کی اجازت دیتا ہے۔ زہریلی اور مکروہ شادی سے خوبصورتی سے نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ۔

https://twitter.com/TubaAtweets/status/1497511897922355204?s=20&t=uROLKIgP2OM4-2L7GXSI1A

عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ نے کہا کہ یہ طلاق معزز عدالت نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے مطابق دی تھی۔ میڈیا پر جو کچھ بھی دعویٰ یا کہا جا رہا ہے، وہ حقائق کی مکمل غلط تشریح ہے اور عدالت میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ااا

https://twitter.com/TubaAtweets/status/1497511902158602244?s=20&t=uROLKIgP2OM4-2L7GXSI1A

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے کہا تھا کہ طوبیٰ انور دوسری شادی نہیں کر سکتیں کیونکہ میں نے انھیں شرعی طور پر طلاق نہیں دی۔ایک انٹرویو میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں نے نہ تو خلع کے کاغذات پر دستخط کئے، نہ عدالت گیا اور نہ ہی اسے طلاق دی، وہ آج بھی میرے عقد میں ہیں، میں شرعی طور پر ان کا شوہر ہوں۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اسلام میں یہ درج ہے کہ اگر کوئی خاتون خلع لینا چاہے تو اس کیلئے خآوند کی رضامندی ضروری ہے۔ اس لئے طوبیٰ انور کا شرعی نہیں ہے۔ اگر انہوں نے دوسری شادی کرلی تو یہ زنا اور گناہ کے زمرے میں آئے گا۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by FHM Pakistan™ (@fhmpakistan)






پروگرام کے دوران ان کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود تھیں۔ انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر طوبیٰ عامر کیساتھ رہنا چاہیں، گھر واپس آجائیں تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں، میں کھلے دل کیساتھ انھیں خوش آمدید کہوں گی۔

دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ طوبیٰ انور میری بڑی بہن کی طرح ہیں، میں ان کو اپنے پاس رکھوں گی، ان کا خوب خیال کروں گی۔