• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 1, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

پانچ جولائی کو ریڈیو پاکستان نے مارشل لا کی خبر کیسے دی؟

مرتضیٰ سولنگی by مرتضیٰ سولنگی
جولائی 5, 2022
in فیچر
143 2
0
پانچ جولائی کو ریڈیو پاکستان نے مارشل لا کی خبر کیسے دی؟
169
SHARES
803
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کئی دہائیاں گزرنے کے بعد جب میں ریڈیو پاکستان کا سربراہ بنا تو تاریخ اور سیاست کے طالبعلم ہونے کے ناتے میں نے پرانے کاغذات نکلوائے اور پرانے لوگوں سے بات کی۔ مارشل لا کے نفاذ کے وقت ریڈیو پاکستان کے سربراہ اجلال حیدر زیدی حیات تھے۔ ان کا تفصیلی انٹرویو میں نے خود کیا۔ زیدی صاحب سے گفتگو سے جو تفصیلات سامنے آئیں وہ بہت ہی دلچسپ ہیں۔

پانچ جولائی کی صبح سویرے فوجی ٹرک 303 پشاور روڈ، راولپنڈی پہنچا۔ اس وقت ریڈیو پاکستان اسلام آباد اسٹوڈیو بھی وہیں تھا۔ شاہراہ جمہوریت اور شاہراہ دستور کے سنگم پر موجود عمارت جس کا سنگ بنیاد بھی شھید بھٹو نے رکھا تھا ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔

RelatedPosts

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی

جنوری میں دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ: پکس رپورٹ

Load More

فوجی ٹرک کے ساتھ ایک فوجی افسر اور سکریٹری اطلاعات مسعود نبی نور بھی تھے۔ ابھی ریڈیو کی صبح کی شفٹ کے لوگ آنا شروع ہوئے تھے۔ فوجی افسر نے کاغذ کا ایک ٹکڑا لہراتے ہوئے کہا کہ انچارج کون ہے؟َ ہم نے اہم خبر نشر کروانی ہے۔ ملک میں مارشل لا لگ گیا ہے۔ موجود لوگوں نے کہا کہ سر آپ غلط جگہ آگئے ہیں۔ خبریں یہاں سے نشر نہیں ہوتیں۔ افسر نے کہا کہ ہم ٹھیک جگہ آئے ہیں۔ ہمیں بیوقوف نہ بناؤ۔ سکریٹری اطلاعات مسعود نبی نور ہمارے ساتھ ہیں۔ کوئی چوں چراں کی تو گولی مار دیں گے۔ لوگوں نے کہا کہ آپ ہمیں گولی بھی مار دیں تو پھر بھی خبریں یہاں سے نشر نہیں ہونگی کیونکہ وہ تو نیوز ڈپارٹمنٹ سے چلتی ہیں۔ افسر نے پوچھا کہ وہ کہاں ہے؟ جواب ملا حضور وہ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں ہے۔ افسر نے کہا کہ کوئی ہمارے ساتھ ٹرک میں بیٹھے اور سیٹلائٹ ٹاؤن لے چلے۔

چند منٹوں میں قافلہ سیٹلائٹ ٹاؤن روانہ ہوگیا۔ قافلے کے لوگ گاڑیوں سے اترے اور عمارت میں اندر داخل ہوگئے۔ نیوز انچارج اور عملہ موجود تھا اور صبح کے بلیٹن کی تیاری میں مصروف تھے۔ فوجی افسر سکریٹری اطلاعات کے ساتھ نیوز انچارج کے کمرے میں گئے اور کاغذ کا ٹکڑا تھمایا اور حکم دیا کہ مارشل لا کے نفاذ کی خبر نشر کی جائے۔ نیوز انچارج نے کہا کہ قوائد کے مطابق اتنی بڑی خبر ڈی جی ریڈیو سے پوچھے بغیر نہیں دی جا سکتی۔ ان کے گھر فون کیا گیا لیکن کسی نے فون نہ اٹھایا۔ نیوز انچارج نے صاف انکار کر دیا کہ ڈی جی کی منظوری کے بغیر خبر نشر نہیں ہوگی۔ افسر نے پوچھا کہ ڈی جی کہاں رہتے ہیں؟ بتایا گیا کہ ایف سکس میں موجودہ کوہسار مارکیٹ کے قریب۔

قافلہ اب کوہسار مارکیٹ کی طرف چل پڑا۔ وہاں پہنچ کر دروازہ کھٹکھٹایا گیا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔ ڈی جی اجلال حیدر زیدی رات گئے بھٹو صاحب کی پریس کانفرنس نشر کروا کر دیر سے سوئے تھے اس لیے نہ اٹھے۔ آخرکار فوجی افسر اور ان کے ساتھی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور ان کے کمرے کا دروازہ پیٹ کر انہیں جگایا۔ زیدی صاحب ہڑبڑا کر اٹھے اور ماجرا سنا۔

زیدی صاحب نے گرین لائن فون اٹھایا او بھٹو صاحب سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن فون پہلے ہی مردہ کئے جا چکے تھے۔ فوجی افسر نے کہا کہ اگر آپ کو شک ہے تو پھر آپ ضیاء الحق سے خود بات کرلیں۔ اجلال نے اپنے فون سے ضیاء الحق کو فون کیا۔ آپریٹر نے ضیا سے فون ملا دیا۔ اجلال نے ضیاء الحق استفسار کیا۔ ضیا نے تصدیق کی اور انہیں صبح گیارہ بجے جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کے انتظامات کی ہدایت کی۔ اس کے بعد اجلال حیدر زیدی نے نیوز کے انچارج کو فون کیا اور خود خبر لکھوائی۔ جب تک خبر تیار ہوئی اس وقت صبح چھ بجے کا بلیٹن چل رہا تھا جس میں رات گئے بھٹو صاحب کی پریس کانفرنس کی خبر چل رہی تھی۔ نیوز ریڈر ناہیدہ بشیر روانی سے خبریں پڑھ رہی تھیں۔ خبریں ختم ہونے میں آدھا منٹ رہ گیا تھا۔ اسٹوڈیو کا دروازہ کھلا۔ دروازہ کھلنے کی آواز آج بھی ریکارڈنگ میں صاف سنائی دیتی ہے۔ ناہیدہ بشیر کی گھبرائی ہوئی خوفزدہ آواز میں مارشل لا لگانے کی خبر کے ساتھ خبریں ختم ہوئیں اور آمریت کی طویل رات اور جناح کے پاکستان کو دفن کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب بھی جاری ہے۔

Tags: ArmyMartial LawNaheeda Bashirpakistanzia ul haqپاک فوجپاکستانضیاء الحقناہیدہ بشیر
Previous Post

امریکہ کا یومِ آزادی، امریکی ریاست کیسے وجود میں آئی؟

Next Post

آئی ایم ایف کی شرائط، بجلی 7.91 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

مرتضیٰ سولنگی

مرتضیٰ سولنگی

Related Posts

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

عمران خان پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ نے قاسم علی شاہ کو رُلا دیا!

by خضر حیات
جنوری 26, 2023
0

قاسم علی شاہ 25 دسمبر 1980 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ تعلیم حاصل کرنے کے لئے لاہور آ گئے اور گلشن راوی...

کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے نواز شریف کی سیاسی وارث تک؛ کیا مریم نواز بینظیر ثانی ہیں؟

کیپٹن صفدر کے ساتھ شادی سے نواز شریف کی سیاسی وارث تک؛ کیا مریم نواز بینظیر ثانی ہیں؟

by خضر حیات
جنوری 19, 2023
0

مریم نواز پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ہیں۔ وہ 28 اکتوبر 1973 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں...

Load More
Next Post
آئی ایم ایف کی شرائط، بجلی 7.91 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

آئی ایم ایف کی شرائط، بجلی 7.91 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In