• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مئی 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

جب ساتھی ججز نے چیف جسٹس کو عہدے سے برطرف کر دیا

باغی ججوں نے جسٹس سجاد علی شاہ کو چیف جسٹس تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس کی تقرری کے جواز پر سوال اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ کے دو رکنی کوئٹہ بنچ نے جسٹس سجاد علی شاہ کے خلاف فیصلہ سنایا۔

نیا دور by نیا دور
مارچ 27, 2023
in میگزین
227 2
0
جسٹس سجاد علی شاہ
267
SHARES
1.3k
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک تاریک ترین باب وہ ہے جب 1997 میں ساتھی ججز نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے خلاف فیصلہ دے کر ان کو ہی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے سے بے دخل کر دیا تھا۔

چیف جسٹس سجاد علی شاہ، جو کہ اس سے قبل صدر فاروق لغاری کی جانب سے دوسری بے نظیر بھٹو حکومت برطرف کیے جانے کو قانونی کور فراہم کر چکے تھے، ایک بار پھر نئے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ الجھ چکے تھے۔ لیکن مسلم لیگ ن نہ تو سندھی جماعت تھی اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کی اس سے کوئی ازلی دشمنی تھی جو بے نظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی کے ساتھ تھی۔

RelatedPosts

جوڈیشل کمیشن اجلاس: سپریم کورٹ کے ایک اور جج نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

Load More

پاکستان مسلم لیگ ن کی اس وقت کی حکومت سینیئر ترین عدلیہ کو دو متحارب گروہوں میں تقسیم کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ سجاد علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے صدر کے اختیارات بحال کرنے کی غرض سے 13 ویں آئینی ترمیم کی کارروائی کو معطل کر دیا۔

عدالت عظمیٰ کے ایک اور 10 رکنی بنچ نے چیف جسٹس کے اس فیصلے کو چند ہی منٹوں بعد ایک جانب رکھ دیا۔ اگرچہ اس 10 رکنی بنچ کو کوئی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی تھی، جسٹس سعید الزماں صدیقی کی سربراہی میں اس بنچ نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔

جسٹس سعید الزماں صدیقی کی سربراہی میں باغی ججوں نے جسٹس سجاد علی شاہ کو چیف جسٹس تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس کی تقرری کے جواز پر سوال اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ کے دو رکنی کوئٹہ بنچ نے جسٹس سجاد علی شاہ کے خلاف فیصلہ سنایا۔

کوئٹہ بنچ کی جانب سے چیف جسٹس کی کی تقرری ملتوی ہو جانے کے بعد چیف جسٹس نے جواب دیا کہ اس فیصلے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں ہے۔ تاہم سپریم کورٹ کے پشاور بنچ نے بھی کوئٹہ بنچ کے فیصلے کو درست قرار دیا۔

اس تلخ بحران نے پاکستان کی سیاسی اور عدالتی تاریخ کو اب تک کے سب سے پست درجے پر پہنچا دیا۔

نومبر 1997 میں جب چیف جسٹس وزیر اعظم پاکستان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت کر رہے تھے تو مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہجوم کو منظم کر کے مذکورہ سماعت کے دوران ہی سپریم کورٹ پر دھاوا بول دیا۔ یہ سب کچھ اس کوشش میں کیا گیا تھا کہ سماعت کو ملتوی کروایا جا سکے۔

دسمبر 1997 میں سپریم کورٹ کے ساتھی ججوں نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا۔

آج ایک بار پھر پاکستانی عدلیہ بری طرح سے تقسیم نظر آتی ہے۔ سوموار کی شام سامنے آنے والا جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل کا فیصلہ کہتا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا الیکشن پر لیے گئے سو موٹو کیس کا فیصلہ 2 کے مقابلے میں 3 سے الیکشن کے حق میں نہیں بلکہ 3 کے مقابلے میں 4 ووٹس سے درخواست مسترد کرنے کے حق میں آیا تھا۔

عنبر ڈار کہتی ہیں؛ ‘پاکستانی عدلیہ کی جانبداری پر تبھی سے سوال اٹھنے شروع ہو گئے تھے جب مولوی تمیز الدین خان کیس میں عدلیہ نے نظریہ ضرورت کی بنیاد پر ملک پر پہلے فوجی قبضے کو جائز قرار دیا تھا۔

2007 کی وکلا تحریک ملٹری-انتظامی اسٹیبلشمنٹ سے عدلیہ کی برات کا پہلا اشارہ تھی۔ اس وقت جو کچھ ہم ملک میں دیکھ رہے ہیں، وہ اسی انحراف سے پیدا ہونے والے آفٹر شاکس ہیں۔’

Tags: جسٹس سجاد علی شاہ
Previous Post

طاقت کے عالمی سنگھاسن پہ پھر سے کمیونسٹ بلاک براجمان ہو رہا ہے؟

Next Post

‘مرضی کے جج تعینات نہیں ہو سکیں گے، چیف جسٹس اس ڈر سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس نہیں بلا رہے’

نیا دور

نیا دور

Related Posts

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

پاکستان اور ہندوستان کی سرزمین پر کھیلے جانے والے 1987 کے ورلڈ کپ میں اگرچہ دفاعی چیمپئن انڈیا اور کالی آندھی ویسٹ...

9 مئی کی ناکام بغاوت میں ‘فیلڈ مارشل’ خدیجہ شاہ گھر کی بھیدی تھیں؟

9 مئی کی ناکام بغاوت میں ‘فیلڈ مارشل’ خدیجہ شاہ گھر کی بھیدی تھیں؟

by منصور ریاض
مئی 24, 2023
0

یہ اُن دنوں کی بات ہے جب آرمی پبلک سکول کراچی میں ہم چند بلڈی سویلینز کے بچے دس گنا زیادہ فیس...

Load More
Next Post
‘مرضی کے جج تعینات نہیں ہو سکیں گے، چیف جسٹس اس ڈر سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس نہیں بلا رہے’

'مرضی کے جج تعینات نہیں ہو سکیں گے، چیف جسٹس اس ڈر سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس نہیں بلا رہے'

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

by خضر حیات
مئی 8, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit