سوات میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

سوات میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
ضلع سوات میں مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ دونوں اہلکاروں کے سروں پر گولیاں لگیں۔ واقعے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان شامل ہیں۔

https://twitter.com/KP_Police1/status/1666687205367070722?s=20

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں تین حملہ آور ملوث ہیں۔ مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم اور زخمی کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بحِ منظر عام پر آگئی ہے۔

https://twitter.com/zarrar_11PK/status/1666732918780096512?s=20

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے سوات پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک نے سبزی منڈی میں پولیس کو نشانہ بنایا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1666683259592527872?s=20

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے سوات کا دورہ کیا تھا اور پولیس کی جانب سے سوات میں سرگرم کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا جو پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے بتایا تھا کہ سوات میں دہشتگرد سرگرم ہیں اور مالاکنڈ میں موسم گرما میں سیاحت کا سیزن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔