پی ایس ایل کی ’جبر دست‘ افتتاحی تقریب، آج ’مانی‘ کو مان لیا

پی ایس ایل کی ’جبر دست‘ افتتاحی تقریب، آج ’مانی‘ کو مان لیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں مداحوں نے مختلف خامیوں کی نشاندہی کی اور اتنے بڑے ایونٹ کے افتتاح کی تقریب میں میزبان اور فنکاروں کے پوری تیاری کے ساتھ نہ آنے پر تنقید کی ہے۔

افتتاحی تقریب کا جب تقریباً ایک گھنٹہ گزر چکا تو شائقین کی ہمت جواب دینے لگی اور اس بار بھی بھڑاس نکالنے کیلئے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس حوالے سے ٹویٹ کر کے کہا کہ پی ایس ایل کی ''جبر دست'' افتتاحی تقریب، آج “مانی” کو مان لیا۔ اللہ کرکٹ بورڈ پر رحم فرمائے (آمین)۔ 21 کروڑ روپے کی غیر معیاری تقریب مختصر اور شاندار کے بجائے طویل اور منصوبہ بندی کے بنا تقریب کر کے حشر نشر کرنے پر احسان۔



اس سے قبل انہوں نے تقریب کے میزبان احمد گوڈیل پر بھی تنقید کی۔





واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے ابتدائی کلمات ماڈل احمد گوڈیل نے ادا کیے لیکن ان کے اندازِ بیان کو شائقین نے زیادہ پسند نہیں کیا۔





سجاد علی، آئمہ بیگ اور دیگر فنکاروں کی آمد کے بعد افتتاحی تقریب میں کچھ جان آئی تاہم شائقین نے مجموعی طور پر افتتاحی تقریب کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔