کرونا وائرس لاک ڈاون: 10 لٹر سے زائد پٹرول بھروانے پر پابندی کا حکم جاری

کرونا وائرس لاک ڈاون: 10 لٹر سے زائد پٹرول بھروانے پر پابندی کا حکم جاری


کرونا وائرس کی وجہ سے  صوبہ سندھ لاک ڈاون ہے جبکہ کراچی میں حفاظتی اقدامات کی نوعیت میں سختی زیادہ ہے۔ اب  حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ کراچی میں چلنے والی نجی گاڑیوں میں پیٹرول پمپ کو دس لیٹر سے زائد پیٹرول گاڑی میں بھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔






جبکہ ساتھ ہی کراچی میں لاک ڈاؤن میں باہر نکلنے کے لیے قومی شناختی کارڈ کی موجودگی لازمی شرط رکھ دی گئی ہے۔


کمشنر کراچی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گھر کے ایک فرد کو قومی شناختی کارڈ دکھا کر 48 گھنٹے میں ایک بار کھانے پینے کی اشیا خرید نے کی اجازت ہو گی۔


تمام پبلک ٹرانسپورٹ بس، ٹیکسی، رکشہ، کریم، اوبر ایس ڈبلیو وی ایل ائرلفٹ پر پابندی ہوگی۔