وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدورس نے استعفی دے دیا

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدورس نے استعفی دے دیا
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدورس نے اپنی شہریت سے متعلق تنقید کے باعث استعفی دے دیا۔

تانیہ ایدورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے ٹویٹ میں کہا کہ میری شہریت کے معاملے پر ریاست پر اٹھنے والی تنقید ڈیجیٹل پاکستان کے مقصد کو متاثر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے میں نے اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا ہے، میں اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ اپنے ملک اور وزیراعظم کے وژن کی خدمت جاری رکھوں گی۔