اسلام آباد: کرونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آنے پر میڈیکل کالج اور ہاسٹل سیل

اسلام آباد: کرونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آنے پر میڈیکل کالج اور ہاسٹل سیل
اسلام آباد میں کرونا وائرس کے حوالے سے تشویش ناک خبرہں سامنے آرہی ہیں۔ پہلے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کیسز کے بڑھنے کے حوالے سے ویٹ کیا تھا اور اب  ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے رفا کالج اور ہاسٹل میں کرونا وائرس کے  16 کیسز سامنے آںے کے بعد کالج اور ہاسٹل کو سیل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی تصدیق کی ہے کہ کرونا وائرس کے متاثرین کی تصدیق کے بعد رفا میڈیکل کالج کو سیل کردیاگیاہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق رفا میڈیکل کالج اور ہاسٹل کو تا حکم ثانی سیل کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ  آج 15 ستمبر کو ملک بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں۔