سرو گیسی اورمنجمند بیضے کی ٹیکنالوجی: امریکا میں دادی نے پوتی کو جنم دے دیا

سرو گیسی اورمنجمند بیضے کی ٹیکنالوجی: امریکا میں دادی نے پوتی کو جنم دے دیا
61 سالہ خاتون نے بیٹے اور اس کے پارٹنر کے لیے بطور سروگیٹ (اپنی کوکھ سے کسی اور کے بچے کی پیدائش) اپنی پوتی کو جنم دیا ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔

بی بی سی کے مطابق امریکی ریاست نیبراسکا کی سیسل ایلج نے بیٹے میتھیو ایلج اور ان کے پارٹنر ایلیئٹ ڈوہرٹی کی بیٹی اوما لوئز کو گذشتہ ہفتے جنم دیا۔

سیسل ایلج کا کہنا ہے کہ انہوں نے سروگیسی کی پیشکش اس وقت کی تھی جب ان کے بیٹے اور ان کے پارٹنر ڈوہرٹی نے پہلی مرتبہ یہ کہا تھا کہ وہ اپنا کنبہ بڑھانا چاہتے ہیں۔

مسز ایلج نے بی بی سی کو بتایا کہ یقیناً اس پیشکش پر وہ سب ان پر ہنس پڑے تھے۔ اس وقت عمر 59 برس تھی جب پہلی مرتبہ یہ پیشکش کی لیکن خاندان میں صرف لطیفے کے طور پر ہی دیکھا گیا اور سنجیدہ نہیں لیا گیا۔

مسز ایلج کے بیٹے کے ساتھی مسٹر ڈوہرٹی کا کہنا ہے کہ یہ ان کی طرف سے واقعی ایک خوبصورت جذبے کی عکاسی تھی، وہ ایک بہت بے لوث خاتون ہیں۔

یاد رہے کہ مسز ایلج کے بیٹے ہم جنس پرست ہیں اور اپنے پارٹنر کے ساتھ رہتے ہیں۔