بھارتی پروفیسر کا کسانوں کی حمایت میں مودی سرکار سے ایوارڈ لینے سے انکار

بھارتی پروفیسر کا کسانوں کی حمایت میں مودی سرکار سے ایوارڈ لینے سے انکار
بھارتی وزیر سے پنجاب ایگریکلچر یونیورسٹی لدھیانہ کے زرعی محقق نے ایوارڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے کسانوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پنجاب ایگریکلچر یونیورسٹی لدھیانہ میں ایک تقریب کے دوران ڈاکٹر وریندر پال سنگھ کوپلانٹ نیوٹریشن کی فیلڈ میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا جا رہا تھا۔ یہ ایوارڈ بھارتی وزیر برائے کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزر کی جانب سے دیا جانا تھا۔ ڈاکٹر وریندر پال سنگھ نے سٹیج پر جا کر ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ”پنجاب ایگریکلچر یونیورسٹی کی پلانٹ نیوٹریشن سے متعلق یہ نئی ٹیکنالوجی اگر کسانوں کو فراہم کی جاتی ہے تو صرف پنجاب میں سالانہ 750 کروڑ روپے کا فائدہ ہو گا اور ملک گھر میں اربوں روپے کا فائدہ ہو سکتا ہے۔

ایوارڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جب قوم ایک سنگین بحران کا شکار ہے، کسان اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر ہیں، حکومت کو کسانوں کے مسائل حل کرنے چاہئیں، کسانوں کو سننا چاہیے۔ اگر اس وقت میں حکومت سے ایوارڈ لیتا ہوں تو یہ میرے لئے باعث شرم ہو گا۔ ہمیں مل کر کسانوں کیلئے کام کرنا ہو گا۔ کسانوں کے مسائل حل کرنے ہونگے۔