سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والی کمپنیاں: 'مختلف ممالک سے اکھٹے ہونے والے کچرے میں سب سے زیادہ ٹکڑے پیپسی، کوکا کولا اور نیسلے کی بوتلوں کے ہیں'

سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والی کمپنیاں: 'مختلف ممالک سے اکھٹے ہونے والے کچرے میں سب سے زیادہ ٹکڑے پیپسی، کوکا کولا اور نیسلے کی بوتلوں کے ہیں'


کوکا کولا، پیپسی  اور نیسلے مسلسل تیسرے سال دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک سے آلودگی پیدا کرنے والی کمپنیاں قرار پائی ہیں۔ ان کمپنیوں کے بارے میں کہا گیا ہے  کہ انہوں نے پلاسٹک فضلے کو کم کرنے میں کوئی پیش رفت نہیں کی ۔


این جی او ٹیئر فنڈ کی مارچ میں جاری ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق نیسلے اور یونی لیور،  کوکا کولا اورپیپسی 6 ترقی پذیر ممالک میں 60 لاکھ  ٹن پلاسٹک ویسٹ کی آلودگی پھیلانے کی ذمہ دار قرار پائی ہیں۔


’بریک فری فار پلاسٹک‘ کی سالانہ آڈٹ رپورٹ کےمطابق کوکا کولا پلاسٹک سے آلودگی پھیلانے  میں پہلا درجہ دیا گیا ہے۔ سروے میں 55 میں سے 51 ممالک کی ندیوں، ساحلوں، دیگر عوامی مقامات اور ویسٹ پوائنٹس پر کوکا کولا کی استعمال شدہ پلاسٹک بوتلیں پائی گئیں۔ کہا گیا ہے کہ ان میں سے 37 ممالک میں جو بوتلیں ملی ہیں ان میں کوکا کولا کی سب سے زیادہ بوتلیں تھیِں۔ 



بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک سے اکھٹے ہونے والے فضلے میں  346494 پلاسٹک کے ٹکڑوں میں سے 63 فیصد ان تین عالمی کمپنیوں کی مصنوعات کے ٹکڑے پائے گئے ہیں۔


اس نئی رپورٹ میں بطور کمنٹ  کہا گیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والی کارپوریشنوں کا دعویٰ ہے کہ وہ پلاسٹک کی آلودگی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف وہ اپنے پراڈکٹس کی پیکنگ کے لیئے پلاسٹک کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔