پہلی لہر کے دوران میں نے کرونا کے حوالے سے ویڈیو اپلوڈ کی لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کرونا کیا ہے؟ یہ تو بلا ہے'

پہلی لہر کے دوران میں نے کرونا کے حوالے سے ویڈیو اپلوڈ کی لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کرونا کیا ہے؟ یہ تو بلا ہے'
دو ہفتے قبل یہ معلوم ہوا تھا کہ مولانا طارق جمیل کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔  مولانا طارق جمیل ہسپتال بھی داخل رہے اور اب وہ صحت یاب ہو کر گھر واپس آچکے ہیں۔

تاہم اب مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر کرونا کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔ مولانا طارق جمیل ویڈیو میں یہ اعتراف کرتے نظر آتے ہیں کہ کرونا کی پہلی لہر کے دوران انہوں نے ایک ویڈیو کرونا کے بارے میں اپلوڈ کرائی تھی لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ کرون ہوتا کیا ہے تاہم اب دوسری لہر میں میں خود اس کی لپیٹ میں آیا ہوں تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ایک بلا ہے۔  اللہ کی جانب سے ایک امتحان ہے، انہوں نے کہا کہ میں ہسپتال میں تھا اور وہاں کئی ٹھیک ہو ہرے تھے اور کئی جنازے اٹھ رہے تھے۔

مولانا طارق جمیل نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ کرونا کے ایس و پیز کا خیال رکھیں۔ ماسک پہنیں۔ تمام احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔ یہ جان کا معاملہ ہے۔ جان کی حفاظت تو اللہ نے بھی فرض کی ہے۔ ویڈیو میں مولانا پر واضح نقاہت دیکھی جا سکتی ہے۔ ار کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ان سے زیادہ دیر بات نہیں ہو سکتی۔

https://web.facebook.com/watch/?v=691928288356738

یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل نے کرونا کی پہلی لہر کے دوران وزیر اعظم کی فنڈ ریزنگ ٹیلی تھون کے دوران دعا کراتے ہوئے کرونا کو عورتوں کی فحاشی کے نتیجہ میں آنے والا ایک عذاب الہیٰ قرار دیا تھا۔