نیوٹرل اور تنظیم سازی کے طعنے: گیلانی شکست کے بعد پی ڈی ایم رہنماوں کے درمیان گرمی سردی

نیوٹرل اور تنظیم سازی کے طعنے: گیلانی شکست کے بعد پی ڈی ایم رہنماوں کے درمیان گرمی سردی
چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جس کے بعد صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔

7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے۔ ایک ووٹ اس لیے مسترد ہوا کیوں کہ دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی گئی تھی۔

اس شکست کے بعد پی ڈی ایم میں شامل مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے پی پی چیئرمین بلاول پر طنز کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ ’بلاول بھٹو صاحب! “نیوٹرل” کا مزہ آیا‘۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔لیکن بات یہاں نہیں ختم ہوئی۔ طلال چوہدری نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کے ہارنے پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘بلاول بھٹو صاحب! “نیوٹرل” کا مزہ آیا تو بلاول نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’طلال صاحب یہ کوئی تنظیم سازی نہیں بلکہ یہ جمہوری جدوجہد ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کی طرح میں 2018 سے جدوجہد نہیں کررہا، میں تین نسلوں سے جمہوری جدوجہد کررہا ہوں۔