ورلڈ کپ میں بھارٹی ٹیم کے 240 گیندوں پر 6 چھکے، آصف علی کے 19 گیندوں پر 7 چھکے

ورلڈ کپ میں بھارٹی ٹیم کے 240 گیندوں پر 6 چھکے، آصف علی کے 19 گیندوں پر 7 چھکے
ورلڈ کپ میں بری کارکردگی دکھانے والی بھارتی ٹیم کی ٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ بھارتی ٹیم کہ انتہائی مایوس کن کارکرگی ہے۔
گزشتہ روز 20 اوورز میں دوسرے کم ترین سکور بنانے والی بھارتی ٹیم کا موازنہ اب نمیبیا کے ساتھ کیا جارہا ہے جو گروپ سٹیج میں بھارتی ٹیم سے ساتھ کھڑی ہے۔

ایسے میں نئے اعدادو شمار کے مطابق ورلڈ کپ میں پوری بھارٹی ٹیم نے ابھی تک 240 گیندوں پر صرف 6 چھکے مارے ہیں جبکہ پاکستان کے صرف محمد آصف 19 گیندوں پر 7 چھکے مار چکے ہیں۔

https://twitter.com/JavedIqbalReal/status/1455110267520659459

خیال رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ویرات کوہلی ہوں یا پھر روہت شرما ،بھارتی بیٹسمینوں کی کیویز بولرز کے سامنے ایک نہ چلی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں اور بیٹسمین کوئی خاطر خواہ رنز نہ بناسکے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

اہم بات یہ ہے کہ بھارتی بیٹسمین نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں7 ویں اوور سے 16 ویں اوور تک ایک بار بھی گیند کو باؤنڈری تک بھیجنے میں ناکام رہے۔ بھارت نے چھٹے اوورکی پہلی گیند پر چوکا مارا جس کے بعد 17ویں اوور کی آخری گیند کو باؤنڈری کے باہر بھیجا۔

مطلب یہ کہ مسلسل 70گیندوں پر کوئی بھی بھارتی بیٹسمین کیویز بولرز کو باؤنڈری نہ مارسکا۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم پاکستان سے 10 وکٹوں سے ہار چکی تھی۔