انڈین حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی

انڈین حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی
انڈیا کی مرکزی حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ جمعرات سے ڈیزل پر کم از کم 10 روپے اور پیٹرول پر 5 روپے کی کمی کی جائے گی۔

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آنے والے ربیع سیزن کے دوران کسانوں کے لیے ایک بڑی راحت ثابت ہوگی۔

انڈین حکومت کا خیال ہے کہ کسانوں نے اپنی محنت سے لاک ڈاؤن کے دوران معاشی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے، اس لئے ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بھاری کمی سے آنے والے ربیع سیزن میں کسانوں کو ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ریلیف پیکج یا مہنگائی کا مزید بوجھ، وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھانے کا اعلان

خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے نتیجے میں بھارت میں بھی مہنگائی کے دباؤ میں اضافہ دیکھا گیا۔

مودی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معیشت کو مزید تقویت دینے کے لیے ڈیزل اور پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں نمایاں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی سے کھپت بڑھے گی اور مہنگائی کم رہے گی جس سے غریب اور متوسط طبقے کو مدد ملے گی۔