سی سی پی او غلام محمود ڈوگر عہدے سے ہٹا دئیے گئے، لاہور 'دیو' کے حوالے

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر عہدے سے ہٹا دئیے گئے، لاہور 'دیو' کے حوالے
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو ان کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے زندہ دلان لاہور کو فیاض احمد دیو کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلےکرتے ہوئے غلام محمود ڈوگر کی جگہ فیاض احمد دیو کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کو پراونشل ہائی وے پولیس کا سربراہ لگا دیا گیا ہے۔

کیپٹن (ر) منصور امان کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا جبکہ سید ندیم عباس کو ڈی پی او خانیوال اورعلی وسیم کو ڈی پی او ڈی جی خان لگا دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمان کھاڑک کو بھی تبدیل کرکے ڈی پی او میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے۔ مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور ،محمد صہیب اشرف کو ڈی پی او قصور لگادیا گیا جبکہ ڈی پی او قصور عمران کشور کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/najamwalikhan/status/1456315814030807046?s=20

کیپٹن (ر) بلال افتخار کو ڈی پی او چینوٹ لگا دیا گیا جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نذیر کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ عمر سعید ملک کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

منیر احمد شیخ کو ڈی آئی جی پولیس وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ ،اشفاق احمد خان آر پی او راولپنڈی اور بلال ظفر شیخ کو ڈی پی او حافظ آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈی پی حافظ آباد محمد معصوم کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات کر دیئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کا بھی تبادلہ کر دیا گیا، احسن یونس ڈی آئی جی آپریشنز تعینات جبکہ شارق جمال کی جگہ شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مقرر کر دیا گیا ہے۔