صحت سہولت کارڈ کیلئے شہریوں کو کون کون سی شرائط پوری کرنا ہونگی؟

صحت سہولت کارڈ کیلئے شہریوں کو کون کون سی شرائط پوری کرنا ہونگی؟
صوبہ پنجاب میں ہر خاندان کیلئے صحت سہولت کارڈ جاری ہونے جا رہا ہے، تاہم اس سہولت سے شہری ہسپتالوں کے آئوٹ ڈور سے استفادہ حاصل نہیں کر سکیں گے جبکہ شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو صحت سہولت کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔

یہ اہم باتیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے ہر خاندان کو آئندہ سال یکم جنوری 2022ء سے یہ ہیلتھ کارڈ ملنا شروع ہو جائیں گے۔ خاندان کے سربراہ کو یہ کارڈ جاری کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اب تک پچاسی لاکھ خاندانوں کو یہ ہیلتھ کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ دیگر کو آئندہ تین ماہ کے اندر اندر یہ سہولت دے دی جائے گی۔ پنجاب بھر کے 300 سے زائد ہاسپیٹل صحت سہولت کارڈ پر رجسٹرڈ ہیں، ان میں لاہور کے 60 ہسپتال بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر ياسمين راشد کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہسپتالوں کی آؤٹ ڈورز کی سہولت ہيلتھ کارڈ پر نہيں ہوگی تاہم خواتین کی ڈیليوری، سی سيکشن اور ہر قسم کے آپريشنز اسی ہيلتھ کارڈ پر ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والے افراد کا علاج بھی ہيلتھ کارڈ پرہوگا۔ اس کے علاوہ ہر وہ مرض جس کيلئے ہسپتال ميں ایڈمٹ ہونا پڑتا ہے اس کے علاج سہولت موجود ہوگی۔ جبکہ ٹیسٹوں کے اخراجات اور میڈیسن بھی اسی ہیلتھ کارڈ سے لی جا سکیں گی۔