بھارت کے خلاف پراپیگنڈا کا الزام: یوٹیوب نے درجنوں پاکستانی چینلز بند کر دیے

بھارت کے خلاف پراپیگنڈا کا الزام: یوٹیوب نے درجنوں پاکستانی چینلز بند کر دیے
بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بند کرنا شروع کر دیا ہے۔ گذشتہ روز لگ بھگ 20 پاکستانی چینلز کو بند کیا گیا۔ ان چینلز پر بھارتی فوج کی جارحیت اور مسئلہ کشمیر پر بات کی جاتی تھی۔



بھارت کی جانب سے جن یوٹیوب چینلز کو بند کیا گیا ہے، ان میں دی پنچ لائن، نیکڈ ٹروتھ، 48 نیوز اینڈ کور سٹوری، انٹرنیشنل ویب نیوز، خالصہ، فکشنل ہسٹوریکل فیکٹس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیا پاکستان گلوبل، گو گلوبل، ای کامرس، جنید حلیم آفیشل، طیب حنیف، زین علی آفیشل، محسن راجپوت آفیشل، کنیز فاطمہ، صدف درانی، میاں عمران احمد اور نجم الحسن باجوہ کا چینل بھی بند کر دیا گیا ہے۔



بھارت کی جانب سے کہا گیا ہے آئندہ بھی ایسے چینلز کو بند کر دیا جائے گا جس میں اس کیخلاف مواد کی تشہیر کی جاتی ہے۔

https://twitter.com/NajamBajwaa/status/1473285310486220805?s=20

نجی نیوز چینل پی این این سے وابستہ صحافی نجم الحسن باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے میرا یو ٹیوب چینل بلاک کروا دیا ہے، یہ سراسر ناانصافی اور سچ کو دبانے کے لئے صحافت کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے۔ جلد ویڈیو کی صورت میں آپ تک تمام حقائق رکھوں گا اور اس پر کارروائی بھی کی جائے گی۔