• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
اتوار, اپریل 2, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

24 اراکین اسمبلی عمران خان کا ساتھ چھوڑنا چاہتے ہیں، محفلوں میں برملا اظہار کر چکے

نیا دور by نیا دور
جنوری 12, 2022
in خبریں
34 1
0
41
SHARES
193
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شاہد میتلا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کم از کم 24 ایسے اراکین اسمبلی موجود ہیں جو عمران خان کو دھوکا دے سکتے ہیں۔ اب تو کئی رہنما محفلوں میں برملا کہتے ہیں کہ ہم اگلے الیکشن میں ساتھ نہیں دینگے۔
انہوں نے بتایا کہ متعدد اراکین اسمبلی نے کہنا شروع کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی میں جانا ہماری بہت بڑی سیاسی غلطی تھی۔ ان میں ایسے اراکین بھی شامل ہیں جنھیں پی ٹی آئی نے ہی سیاست میں آنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا ممبر بنوایا، وہ بھی ناراض نظر آتے ہیں۔
نیا دور ٹی وی کے پروگرام ”خبر سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد میتلا نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے جب اعتماد کا ووٹ لینا تھا تو اس وقت دو اراکین کو کلبھوشن یادو کے اس کنٹینر میں بند کر دیا گیا تھا جس میں اس کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرائی گئی تھی۔ یہ بھی خبریں آئی تھیں کہ بعض پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو مارا پیٹا بھی گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فون کالز نہیں کی گئیں تو عمران خان کو فنانس بل پاس کرانے میں مشکل ہوگی۔ تاہم اس کا پاس ہونا ملکی مفاد میں ہے کیونکہ ہمیں آئی ایم ایف کے پیسوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے اوپر دیوالیہ ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اس لئے لوگوں پر دبائو ڈالا جائے گا کہ آپ منی بجٹ پاس کروانے میں حکومت کی مدد کریں اور ووٹ دیں۔
ایم کیو ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال وہ فنانس بل کی مخالفت کریں گے۔ یہ ان کا پرانا وطیرہ ہے کہ آئے روز بیویوں کی طرح روٹھتے ہیں اور پھر اگلے ہی روز مان بھی جاتے ہیں۔ ان کو بھی اس بات کا بخوبی علم ہے کہ ووٹ تو دینا پڑے گا۔ صرف ایک فون کال آئے گی اور وہ ووٹ دینے پر راضی ہو جائیں گے۔
وزیراعظم کے دورہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مجھے دونوں جانب اعتماد بحال کرنے کی ایک کڑی نظر آ رہا ہے کیونکہ ون پیج والی بات اب نہیں رہی۔ وزیراعظم عمران خان اور وزرا اس بات کو لے کر بہت پریشان ہیں۔
پروگرام کے دوران شریک گفتگو شاہد محمود کا کہنا تھا کہ منی بجٹ آنے سے قبل ہی مہنگائی کی لہر آ چکی ہے۔ جس شخص کو تھوڑی سی بھی اقتصادی حالات کی سمجھ ہے اسے صاف نظر آ رہا ہے کہ کیا نقصان ہو چکا ہے۔ پانچ ماہ بعد ہی دوبارہ بجٹ لانا پڑ رہا ہے۔ ایک طرف ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہماری ریکارڈ محصولات ہیں۔ اگر پاکستان کی آمدن اتنی ہی اچھی ہے تو یہ بجٹ لانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ بچوں کے دودھ پر جو ٹیکس لگایا ہے اس بارے میں آئی ایم ایف سے التجا کی جائے گی کہ وہ اس میں ہمیں تھوڑی سے لچک دیدے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری اقتصادی پالیسیاں اور بجٹ کون بنا رہا ہے۔

 

RelatedPosts

‘چُپ کر کے بیٹھ جاؤ ‘، مریم نواز کا عمران خان کو کرارا جواب

عمران خان کو خفیہ معلومات فراہم کرنے والا اسلام آباد کا ایس پی پکڑا گیا

Load More
Tags: finance billImran KhanMini BudgetNational Assemblyعمران خانفنانس بلمنی بجٹنیشنل اسمبلی
Previous Post

شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کو دوبارہ آن ائیر کرنے کی تیاریاں؟

Next Post

انڈیا میں بیٹے کے ختنے کروانے پر مسلمان خاتون گرفتار، لیکن کیوں؟ آخر یہ معاملہ کیا ہے

نیا دور

نیا دور

Related Posts

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، سانحہ بارکھان کیس میں سست روی پر تشویش کا اظہار

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، سانحہ بارکھان کیس میں سست روی پر تشویش کا اظہار

by نیا دور
اپریل 1, 2023
0

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سانحہ بارکھان کے متاثرہ خاندان...

صدر مملکت کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر قانونی ماہرین سے مشاورت

صدر مملکت کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر قانونی ماہرین سے مشاورت

by نیا دور
اپریل 1, 2023
0

اعلی عدلیہ سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی توثیق کھٹائی میں پڑ گئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے عدالتی...

Load More
Next Post
انڈیا میں بیٹے کے ختنے کروانے پر مسلمان خاتون گرفتار، لیکن کیوں؟ آخر یہ معاملہ کیا ہے

انڈیا میں بیٹے کے ختنے کروانے پر مسلمان خاتون گرفتار، لیکن کیوں؟ آخر یہ معاملہ کیا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

سیاسی معاملات میں عدالتی مداخلتوں کا راستہ بند ہو جانا چاہئیے

سیاسی معاملات میں عدالتی مداخلتوں کا راستہ بند ہو جانا چاہئیے

by رضا رومی
مارچ 31, 2023
0

...

Shehbaz-Sharif-Vs-Bandial

چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے سے آئینی حکمرانی کا خواب پورا نہیں ہوگا

by اعجاز احمد
مارچ 29, 2023
0

...

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

الیکشن پہلے عمران خان نے رکوائے، پھر شہباز شریف نے

by شاہد میتلا
مارچ 31, 2023
0

...

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In