‏بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کو مشیر برائے احتساب تعینات کر دیا گیا

‏بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کو مشیر برائے احتساب تعینات کر دیا گیا
حکومت نے سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کو شہزاد اکبر کی جگہ وزیراعظم عمران خان کا مشیر برائے احتساب تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مصدق عباسی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بریگیڈیئر محمد مصدق عباسی کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔

بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی ماضی میں قومی احتساب بیورو(نیب) میں اعلی عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

https://twitter.com/AbdulqadirARY/status/1486327035257671681?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1486327035257671681%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD8B3D8A7D8A8D982-DA88DB8C-D8ACDB8C-D986DB8CD8A8-D985D8B5D8AFD982-D8B9D8A8D8A7D8B3DB8C-D8B4DB81D8B2D8A7D8AF-D8A7DAA9D8A8D8B1-DAA9DB8C-D8ACDAAFDB81-D985D8B4DB8CD8B1-D8A8D8B1D8A7D8A6DB92-D8A7D8ADD8AAD8B3D8A7D8A8-D8AAD8B9DB8CD986D8A7D8AA.811730%2F

یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے 2 روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا، تاہم میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے خود استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ان سے کارکردگی نہ دکھانے کی وجہ سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔

شہزاد اکبر کے استعفیٰ کو وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر منظور کیا جس کے بعد آج صدر مملکت نے بھی اس استعفیٰ کو منظور کرتے ہوئے کابینہ ڈویژن کو بھجوادیا تھا جنہوں نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ شہزاد اکبر کے فارغ ہونے کے پیچھے وزیراعظم عمران خان کی ناراضگی تھی جو کچھ روز قبل شہزاد اکبر سے اپوزیشن رہنماؤں کے عدالتوں میں کیسز سے متعلق پیش رفت کی تفصیلات مانگنے کے بعد شدید ہوگئی تھی کیونکہ شہزاد اکبر نے وزیراعظم کو نامکمل تفصیلات دیں تھیں۔