'زنانہ' مرد کی کہانی، ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کے ٹریلر نے دل چھو لیے

'زنانہ' مرد کی کہانی، ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کے ٹریلر نے دل چھو لیے
'زنانہ' مرد کی کہانی پر مبنی نئی ویب سیریز ’ مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کے ٹریلر نے پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کے دل چھو لیے۔

نعمان اعجاز اور صبا قمر کی 11 مارچ کو ریلیز ہونے والی ویب سیریز’ مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر بھرپور شئیر کیا جارہا ہے اور اس کی بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے۔ اس سیریز کے زبردست ٹریلز کے بعد شائقین کو اس کا بھرپور انتظار ہے۔

اس سیریز کے ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی کہانی معاشرے میں موجود عورتوں جسیی خصوصیات رکھنے والے مردوں کے بارے میں برے تاثر کو درست کرنا ہے۔

مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ میں نعمان اعجاز اور صبا قمر پہلی بار میاں اور بیوی کے روپ میں دکھائی دیں گے، جسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ (زی فائیو) پر نشر کیا جائے گا زی فائیو نے ویب سیریز کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسے 11 مارچ کو ریلیز کرنے کی تصدیق کی۔

ویب سیریز کے ٹریلر میں دھکایا گیا ہے کہ نعمان اعجاز مکمل طور پر عورتوں جیسی خصوصیات کا حامل ہیں جبکہ صبا قمر جن کا فلم میں نام عمیمہ ہے وہ صاف گو اور بولڈ انداز کی خصوصیات رکھتی ہے ان کی شخصیات کے واضح فرق کے باوجود ان کے درمیان محبت احترام اور اپنے پن کا خوبصورت جذبہ پیدا ہوجاتا ہے ‘۔


ہدایتکار کاشف نثار نے بتایا کہ زندگی کی جانب سے ریلیز ہونے والی اوریجنل ’ مسز اینڈ مسٹر شمیم‘سچی محبت کی کہانی ہے جو ایک تعلق اور دوستی کے احساس کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔ اس شو کی کہانی سجیع گل نے لکھی ہے جن کا شمار پاکستان کے نمایاں ڈرامہ نگاروں میں ہوتا ہے جو سماجی مسائل پر لکھتے ہیں۔ انہوں نے زندگی شو او ررنگریزا بھی لکھی ہے۔



https://www.youtube.com/watch?v=e7xP4JG_O_U