تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کیا ہے؟ وزیراعظم کا اپوزیشن کی ''گرینڈ سازش'' کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ

تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کیا ہے؟ وزیراعظم کا اپوزیشن کی ''گرینڈ سازش'' کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان اتوار کے روز وہاڑی میں جلسے سے خطاب میں ان کیخلاف اپوزیشن کی جانب سے چلائی گئی مہم اور تحریک عدم اعتماد کی سازش کو بے نقاب کریں گے۔

یہ بات سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کل وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں ایک اہم خطاب کرینگے اور عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی گرینڈ سازش کو بے نقاب کرینگے۔

https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1500038214823788544?s=20&t=ZJSKJkFQdrPEaR1YboxZvw

فیصل جاوید خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کیا ہے؟ بڑے انکشافات سامنے آنے والے ہیں۔ اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا، انشاءاللہ۔

انہوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ پیپلز پارٹی فوری طور پر سندھ اسمبلی سے استعفیٰ دے۔ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی حکومت سے تنگ اچکے ہیں۔ 13 سال سے لگاتار برسر اقتدار اٹھارویں ترمیم سے صوبائی مختاری والوں نے عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1500104053602205697?s=20&t=ZJSKJkFQdrPEaR1YboxZvw