حیران کن خبر، عمران خان کے آفیشل یوٹیوب چینل سے ''وزیراعظم'' کا لفظ ہٹا دیا گیا

حیران کن خبر، عمران خان کے آفیشل یوٹیوب چینل سے ''وزیراعظم'' کا لفظ ہٹا دیا گیا
وزیراعظم عمران خان کے آفیشل یوٹیوب چینل سے ''وزیراعظم'' کے لفظ کو ہٹا کر صرف عمران خان کر دیا گیا ہے۔ اس یوٹیوب چینل کا پہلے نام '' پرائم منسٹر عمران خان'' تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے اس آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 47 ہزار فالورز ہیں۔ اس پر حال میں ان کے مانسہرہ جلسہ کی بھی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے۔

اس یوٹیوب چینل کو 14 نومبر 2019ء کو بنایا گیا تھا۔ اس چینل پر وزیراعظم عمران خان کے خطابات، انٹرویوز اور تقریروں کی بے شمار ویڈیوز موجود ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں کہ عمران خان کے اس چینل سے لفظ ''وزیراعظم'' کیوں ہٹایا گیا ہے۔

https://twitter.com/Benazir_Shah/status/1507343959290482691?s=20&t=pTE0awwUnhoSPVBkNMPZhA

یہ بات ذہن میں رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس بات کی کبھی تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ یوٹیوب چینل ان کا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ چینل ان کے کسی مداح یا پی ٹی آئی کے کارکن نے ان کے نام سے بنایا ہو۔ بہرحال 2019ء سے یہ چینل ''پرائم منسٹر عمران خان'' کے نام سے ہی یوٹیوب پر موجود تھا، جس کا نام اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتے ہیں۔ یوٹیوب کے علاوہ انہوں نے اپنا فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام اکائونٹ بھی ہے۔ ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عمران خان کے لاکھوں فالورز ہیں۔