مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے اور آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنےاور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لئے تماشا بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟
عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔ آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنےاور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 9, 2022
مریم نواز شریف نے لکھا کہ اپنی نااہلی سے ملک کو تباہ وبرباد کرنے کے بعد اس کی شکایت صرف یہ کہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟ میرا ساتھ نہیں دو گے تو شرمناک القابات سے پکاروں گا؟
ان کا کہنا تھا کہ احسان فراموشی کرنے والا یہ محسن کش شخص جس کا نام عمران خان ہے حضرت علی کے قول کے مطابق اپنے ہی محسنوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔
اپنی نااہلی سے ملک کو تباہ و برباد کرنے کے بعد اسکی شکایت صرف یہ کہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟ میرا ساتھ نہیں دو گے تو شرمناک القابات سے پکاروں گا ؟ احسان فراموشی کرنے والا یہ محسن کش شخص جس کا نام عمران خان ہے حضرت علی کے قول کے مطابق اپنے ہی محسنوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 9, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل لیگی رہنما مریم نواز نے کچھ روز قبل اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان پاکستان میں جو تباہی مچا کر گیا ہے، مسلم لیگ ن اور شہباز شریف دن رات کرکے اس کو ٹھیک کرنے میں جُتے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ انشاء اللّہ ملک میں بہتری آئے گی، مگر معیشت کو ڈبونے اور غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے والے توشہ خان کو اپنے جرائم سازش کی آڑ میں چھپانے نہیں دینا۔