سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اس وقت عثمان بزدار کے پاس دو سرکاری گاڑیاں تاحال زیر استعمال ہیں جس کی واپسی کے لیے باقاعدہ مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں گاڑیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فراہم کی تھیں اور وہ بلٹ پروف لگژری ہیں۔ عثمان بزدار کو تحریری مراسلے میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے گاڑیوں کی واپسی ضروری ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز انکشاف ہوا تھا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عہدے سے فارغ ہونے کے بعد بھی سرکاری گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر ایکسائز کا ریکارڈ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق ان کے پاس سرکاری گاڑی موجود ہے۔

صحافی حسن ایوب خان نے اسد قیصر کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کمال دلیری سے جھوٹ بولتے ہیں کیونکہ آج جب ان سے سوال کیا گیا کہ گاڑی سرکاری ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں میری اپنی ہے۔ ایکسائز کا ریکارڈ بطور ثبوت ٹویٹ کر رہا ہوں۔

https://twitter.com/HassanAyub82/status/1525088500567138305