بنی گالہ کے باہرسرچ آپریشن ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کی بنا پر کیا گیا، اسلام آباد پولیس

بنی گالہ کے باہرسرچ آپریشن ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کی بنا پر کیا گیا، اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نےکہا ہے کہ بنی گالہ کے باہرسرچ آپریشن ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کی بنا پر کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے عمران خان کی جان کو لاحق خطرات سے آج ان کے مشیر شہباز گل کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بنی گالہ اسلام آباد میں خیمہ زن تحریک انصاف کے کارکنوں نے حکومت سے نعرے بازی کی جبکہ کراچی میں پولیس نے تحریک انصاف کے راہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے گھر میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا ہے کراچی میں تحریک انصاف کے راہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد عالمگیر خان کے گھر کے باہر جمع ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے گرد ونواح میں بم ڈسپوزل اور سرچ ڈاگ سکواڈ کے ساتھ ایک بڑا سرچ آپریشن کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو غلط فہمی ہوئی ہے اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے عمران خان کی جان کے تحفظ کے لیے سرچ آپریشن کیا. اسلام آباد پولیس وزیرداخلہ رانا ثناءکے ماتحت ہے اس لیے تحریک انصاف کا خیال ہے کہ بنی گالہ میں موجود کارکنوں کو ہراساں کرنے کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن کے نام پر کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے آئی تھی۔

تاہم صبح فجر کی نماز پارٹی کے راہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے بنی گالہ کے لان میں اداکی ہے جبکہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنوں کا پہرابڑھا دیا گیا ہے اسی طرح ایک اطلاع کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختون خواہ کے حکم پر پشاور پولیس کی بھاری نفری بنی گالہ کے لیے روانہ کردی گئی ہے جن کے ساتھ کے پی کے پولیس کا خصوصی کمانڈو سکواڈ بھی ہے.

تحریک انصاف کے اسلام آباد میں راہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ پہنچ گئی ہے ‘سابق وزیراعظم اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں ہیں بلکہ وہ آج ملتان سے پشاور روانہ ہوگئے تھے جہاں انہوں نے اتوار کے روز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہوا ہے۔