دنیا نیوز کے اینکر کامران شاہد نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے اور خاندان کی مرضی کیساتھ سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کی مکمل تیاریاں کر لی گئی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو قطن ن واپس لانے کے تمام انتظامات خاندان کی رضامندی اور ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد کئے جا رہے ہیں- اس میں ایئر ایمبولینس وغیرہ شامل ہیں۔ پاک فوج اپنے سابق سربراہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
Breaking Now: (based on my sources)All arrangements to bring Generel Musharaf back to Pakistan being made after family Consent and doctors advice -This includes air ambulance etc .. The institution Stand by its ex chief
— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) June 13, 2022
یاد رہے کہ کچھ روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی اس حوالے سے اشارہ دیا تھا کہ جنرل مشرف کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔
خواجہ سعد رفیق نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ماضی کے واقعات کو اس سلسلے میں مانع نہیں ہونے دینا چاہیں۔ اللہ ان کو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصہ میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔
جنرل مشرف کی خراب صحت کے پیش نظر انکو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ھونا چاہیے. ماضی کے واقعات کواس سلسلے میں مانع نہیں ھونے دینا چاہیے .اللہ انکو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصہ میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 11, 2022