نواز شریف کو ملک چھوڑنے کا نہیں کہا، ذرائع برطانوی حکومت

نواز شریف کو ملک چھوڑنے کا نہیں کہا، ذرائع برطانوی حکومت
برطانوی حکومت نے میڈیا میں چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو ملک چھوڑنے کا نہیں کہا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق برطانیہ کی جانب سے میاں نواز شریف کو 25 ستمبر تک مہلت دیئے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میڈیا میں یہ خبر زیر گردش ہے کہ برطانوی حکومت نے میاں نواز شریف کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

https://twitter.com/geonews_urdu/status/1560550134362128386?s=20&t=pyDp71J6xl1G-R_zYEG49Q

برطانوی ہوم آفس کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے کیس میں پہلے درجے کے ٹربیونل میں ابھی میرٹ پر سماعت نہیں ہوئی۔ نواز شریف کو اس وقت تک برطانیہ چھوڑنے کی ضرورت نہیں جب تک ان کی تمام اپیلیں مسترد نہیں ہو جاتیں۔ رواں برس فروری میں پہلے درجے کے ٹربیونل میں صرف کیس مینجمنٹ کی سماعت ہوئی تھی۔ کیس کی مینجمنٹ سماعت میں نواز شریف کی شرکت کی ضرورت بھی نہیں تھی۔

اس حوالے سے بیرسٹر غلام مصطفیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی اپیل کا عمل طویل مدت تک چل سکتا ہے۔