"ہم تقریبا ڈوب گئے" - سندھ کے سیلاب سے بچ جانے والے ٹھٹھہ سے اپنی کہانیاں سناتے ہیں۔

سندھ کا ساحلی ضلع ٹھٹہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں شامل ہے۔ مگر یہاں ضلع کے علاوہ دیگر ساحلی اضلاع بدین اور سجاول کے لوگ بھی بارش متاثرہ ریلیف کیمپس میں آباد ہیں ۔۔ کیمپ میں رہنے والے مکینوں کا کہنا ہے بارشوں سے ان کے مکانات گر گئے۔ زرعی زمینی ڈوب گیں جس سے ان کے روزگار بھی ختم ہوگئے۔