عمران کے گرو کی پی ایم ایل این سے گفتگو | قبل از وقت الیکشن آف ٹیبل | اسحاق ڈار کی اگلے ہفتے واپسی | نجم سیٹھی

عمران کے گرو کی پی ایم ایل این سے گفتگو | قبل از وقت الیکشن آف ٹیبل | اسحاق ڈار کی اگلے ہفتے واپسی | نجم سیٹھی
اسٹیبلشمنٹ میں عمران خان کے حمایتی بھی اب ان کی حمایت سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ وہ بھی یہ سوچنے پہ مجبور ہو گئے ہیں کہ خان صاحب جس طرح کے بندے ہیں اگر دوبارہ آ گئے تو نہ جانے کیا ہو جائے گا، نجم سیٹھی

عمران خان کے ایک ہی گرو ہیں اور وہ سب کو پتہ ہے کہ کون ہیں۔ وہی گرو ان کو اندر کی باتیں بھی بتاتا ہے، باہر کی بھی بتاتا ہے اور اسٹریٹجی بھی بنا کے دیتا ہے۔ اب ان کے گرو نے بھی ادھر ادھر ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیئے ہیں۔ ان کو اب گڑبڑ نظر آ رہی ہے اور وہ (ن) لیگ اور پی ڈی ایم کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، نجم سیٹھی

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ عدم اعتماد کی تحریک کے وقت خان صاحب کے گرو ادھر ادھر ہو گئے تھے اور اسی وجہ سے ان سے یہ تحریک ہینڈل نہ ہو سکی، نجم سیٹھی

اسحاق ڈار پاکستان واپس آرہے ہیں ہیں اگلے جمعہ سے پہلے وہ پہنچ جائیں گے اور سینیٹ میں جاکر اپنا حلف لیں گے، اگلے مہینے وہ وزیرخزانہ بننے جارہے ہیں، ان سب چیزوں کی وجہ سے خان صاحب بہت پریشان ہیں، نجم سیٹھی