فل کورٹ جوڈیشل کمیشن | شہباز کی پریس کانفرنس | عمران خان پابندی | اعظم سواتی ویڈیوز

فل کورٹ جوڈیشل کمیشن | شہباز کی پریس کانفرنس | عمران خان پابندی | اعظم سواتی ویڈیوز
رات 12 بجے عدالت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کھلی تھی کہ جو فیصلہ عدالت نے کیا ہے اس کا احترام ہوتا ہے یا نہیں، اس احترام کے راستے میں جو رکاوٹ نظر آرہی تھی وہ دنیا نے دیکھی، اب ایک اور بہت بڑا چیلنج وزیراعظم نے عدالت کو آج دیا ہے۔

فل کورٹ بنانے کا آئیڈیا تو بہت اچھا ہے پاکستان میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو اس کی تائید نہ کرے، مگر جو موجودہ گڑبڑ اس وقت پاکستان میں ہے اس میں سپریم کورٹ کا جو حصہ ہے وہ نہیں بھول سکتی اگر چاہے بھی تو، رضا رومی

سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے سپریم کورٹ اعلی عدالت ہے آئینی اور قانونی امور نمٹانے کیلئے یہ نہیں ہوسکتا نیچے کے تمام مرحلے ختم ہوں اور آپ سپریم کورٹ کو ٹرائل کورٹ بنالیں، مرتضی سولنگی

کچھ دانشور آج کل کاکڑ فارمولے کی بات کررہے ہیں وہ اب ممکن نہیں ہے، آصف علی زرداری نے جو سب سے بڑا تاریخی کام کیا ہے اس ملک میں اس نے یہ پاور پھینک دی ہے اس وقت یہ کہنا آسان تھا تم بھی گھر جاؤ اور تم بھی اب ایسا نہیں ہوسکتا، افتخار احمد