لبیک معاہدہ: خون خرابہ روکنے میں جنرل باجوہ،فیض کا کردار، عمران خان کا ریلیف پیکج

لبیک معاہدہ: خون خرابہ روکنے میں جنرل باجوہ،فیض کا کردار، عمران خان کا ریلیف پیکج

جو لوٹی ہوئی رقم واپس آئی ہے وہ ملک ریاض کی تھی اور وہاں پر آکر سب کی بولتی بند ہوگئی۔ لوٹی ہوئی دولت کو واپس لاکر معاشی مسائل کو حل کرنا ایک خواب سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ کنٹینر پر کھڑے ہوکر تقریر کرنے اور حکومت چلانے میں فرق ہوتا ہے، خرم حسین



 



یوٹیلیٹی سٹورز ایک مذاق ہیں۔ یہ زیادہ مڈل کلاس طبقے کے علاقوں میں ہیں غریبوں کہ نہیں،سبسڈیز کو ٹارگٹ کیا جانا چاہیے اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ کبھی بھی ان لوگوں تک نہیں پہنچ پاتی جن کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، ضیغم خان



 



ٹی ایل پی والے کہہ رہے ہیں کہ اگر کل تک سعد رضوی صاحب کو رہا نہیں کیا جاتا تو معاہدہ کینسل ہوکر لانگ مارچ ہوسکتا ہے۔ وہ آج بھی وزیرآباد میں موجود ہیں۔ مفتی منیب الرحمان نے بھی کہہ دیا ہے اب پہلے سے بھی زیادہ طاقت کیساتھ آیا جائے گا، شاہد میتلا



 



ٹرائیکا ٹوٹ چکا ہے اب سے دو ہفتے بعد آپ بڑی تبدیلیاں دیکھیں گے جو ایوانوں اور اقتدار کو ہلائیں گی تبدیلی کا راستے اب رکنے والا نہیں ہے۔ اس پت جھڑ کے موسم میں صرف پتے ہی نہیں جھڑیں گے اور بھی بہت کچھ جھڑنے والا ہے، مرتضی سولنگی