Get Alerts

'عمران خان کی سیاسی موت کے ذمہ دار صدر علوی ہیں'

تجزیہ کار نے کہا کہ عارف علوی تو  چاہتے ہیں کہ سیاسی طور پر عمران خان کو دفنا کر ہی ایوان صدر سے رخصت ہوں۔ انہوں نے الیکشن کی تاریخ میں التوا ہونے دیا، سائفر کیس آگے بڑھنے دیا تاکہ عمران خان کو سزا ہو سکے۔صدر علوی ایک مرکزی کردار ہیں جنہوں نے پاکستان کی سیاست سے خان کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

'عمران خان کی سیاسی موت کے ذمہ دار صدر علوی ہیں'

یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے نمبر ون غدار اور ان کی ’ سیاسی موت‘ کے ذمہ دار صدرعارف علوی ہیں۔خواہ وہ جتنا مرضی کہیں کہ عمران خان ان کے لیڈر ہیں لیکن وہ پہلے ہی اسٹیبلشمنٹ سے ہاتھ ملاچکے ہیں۔

نیا دور ٹی وی پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مزمل سہروردی نے کہا کہ عمران خان کی ’ سیاسی موت‘ کے ذمہ دار صدر علوی ہیں۔ صحافیوں کے ساتھ انٹرویوز میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ خان ان کے لیڈر ہیں لیکن دوسری طرف وہ اسٹیبلشمنٹ پر زور دیتے ہیں کہ وہ عمران خان خان پر سخت گرفت رکھیں۔ صدر نے اختیار ہونے کے باوجود عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا کیونکہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے ہاتھ ملایا تھا۔ جب 'بڑوں'نے فیصلہ کر لیا تھا کہ الیکشن فروری میں ہوں گے تو عارف علوی ان کے ساتھ تھے۔ عارف علوی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں۔

تجزیہ کار نے کہا کہ عارف علوی کی حرکتوں کی وجہ سے خان کو 9 مئی کے کیس میں آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کا سامنا ہے اور اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر الیکشن نہیں کرائے گئے۔ عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ہر ایک سیاسی ایجنڈے کو قتل کیا کیونکہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ فکسڈ میچ کھیلا جس کی وجہ سے عمران خان کی ' سیاسی موت' ہوئی۔

مزمل سہروردی نے کہا کہ اس سے بہتر تو یہ تھا کہ عمران خان عارف علوی سے استعفیٰ دلوا لیتے ۔ وہ منہ پر عمران خان کے اپنے ہیں لیکن ان کی پیٹھ میں چھرا مارتے رہتے ہیں۔ دیگرسابق پی ٹی آئی رہنماؤں سے عمران خان کو کیا گِلہ ہو گا، انہوں نے تو پارٹی ہی چھوڑ دی۔ اصل غدار تو عارف علوی ہیں جو آپ کی پارٹی کے ٹکٹ پر صدر بنے اور  آپ کی پیٹھ میں چھرا بھی مارتے رہے۔ عارف علوی تو  چاہتے ہیں کہ سیاسی طور پر عمران خان کو دفنا کر ہی ایوان صدر سے رخصت ہوں۔ انہوں نے الیکشن کی تاریخ میں التوا ہونے دیا، سائفر کیس آگے بڑھنے دیا تاکہ عمران خان کو سزا ہو سکے۔ صدر علوی ایک مرکزی کردار ہیں جنہوں نے پاکستان کی سیاست سے خان کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

تجزیہ کار نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے اب لندن پلان کا ذکر نہ کریں اور نہ ہی کسی کا نام لیں کہ مجھَے  نواز شریف نے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جنرل فیصل نصیر نے نکالا ہے کیونکہ ان کی سیاسی موت کا ذمہ دار عارف علوی ہے۔ انہوں نے دوسروں کے ساتھ ہاتھ ملا لیا اور اپنی جان بچا لی اور آپ کی جان کا سودا کر دیا۔

انہوں نے تجویز دی کہ پی ٹی آئی کو صدر علوی کے خلاف یوم سیاہ منانا چاہیے اور یہ قرار دینا چاہیے کہ وہ ہمارے صدر ہیں ہیں اور ان کے ساتھ کوئی رابطہ بھی نہیں ہے۔ اصل دشمن کو پہچانو۔

سلو پوائزننگ کے بیان کے حوالے سے خان کے یو ٹرن سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سہروردی نے کہا کہ خان ایک میڈیا سٹریٹجسٹ ہیں اور انہوں نے اس بیان کے ذریعے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خان کو جیل میں نیٹ فلکس، پرتعیش کھانے کی اشیاء اور ورزش کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔ جیل میں 8 کمرے چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں جبکہ ان کے علاج کیلئے 9 ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جن لوگوں نے انہیں اس طرح کی سہولیات فراہم کیں انہوں نے انہیں خبردار کیا کہ اگر ' سلو پوائزننگ ' والا ڈرامہ کر کے عوام کو گمراہ کرنا ہے اور ایسی افواہیں پھیلائیں گے تو یہ مراعات واپس لے لی جائیں گی۔