صحافی سید عمران شفقت لاہور میں گھر سے 'اغوا'

صحافی سید عمران شفقت لاہور میں گھر سے 'اغوا'
سینئرصحافی اور وی لاگر عمران شفقت کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے اغواہ کر لیا گیا۔

عمران شفقت ایک صحافی ہیں جو مختلف چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر بھی منسلک رہ چکے ہیں جبکہ آج کل وہ اپنے یوٹیوب چینل ' ٹیلنگز ود عمران شفقت' پر تجزئیے اور تبصرے پیش کرتے تھے۔ اپنی خبروں اور تبصروں کی بنیاد پر انہیں اینٹی اسٹیبلشمنٹ بھی سمجھا جاتا ہے۔

سینئر صحافی وتجزیہ نگار وجاہت مسعود کے مطابق صحافی عمران شفقت کو ایف آئی اے نے را ت ساڑھے بارہ بجے ان کی رہائش گاہ سے اغواء کیا۔ انہیں گھر سے لیجاتے ہوئے انہوں نے فائرنگ بھی کی اور ایک کاغذ پر فون نمبر لکھ کر اہل خانہ کے سامنے پھینک دیا۔

وجاہت مسعود نے عمران شفقت کے اغواء کی خبر دیتے ہوئے مزید لکھا کہ

"صحافی اور وی لاگر سید عمران شفقت کو ساڑھے بارہ بجے ایف آئی اے نے ان کے گھر سے اغوا کر لیا۔ ہوائی فائرنگ بھی کی اور ایک کاغذ پر فون نمبر لکھ کر اہل خانہ کے سامنے پھینک دیا۔ کوئی جرم؟ کوئی الزام؟کوئی مقدمہ؟"

https://twitter.com/wajahatmasood/status/1423920866258259968

صحافی عمران شفقت کو اغوا کئے جانے پر سوشل میڈیا صارفین اور انسانی حقوق کے کارکنان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ صحافی عمران شفقت کی با حفاظت اور جلد بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔