دنیا میں سب سے طویل اور مختصر دورانیے کا روزہ کہاں ہوگا؟

دنیا میں سب سے طویل اور مختصر دورانیے کا روزہ کہاں ہوگا؟
لاہور: رمضان کی بابرکت سعادتیں سمیٹنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ کئی ممالک میں روزے طویل اورگرم ہوں گے۔ 

 پاکستان میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ 15 گھنٹے ، 14 منٹ ہوگا، دنیا میں سب سے لمبا روزہ روس میں رکھا جائے گا، ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک میں رکھا جائے گا جس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے 45 منٹ ہوگا۔

اسی طرح سب سے چھوٹا روزہ ارجنٹائن کے شہر اوشوالا میں رکھا جائے گا ، اس کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 11 گھنٹے ہوگا، اس کے علاوہ آئس لینڈ میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 19 گھنٹے 26 منٹ ،ناروے میں 18 گھنٹے 43 منٹ، سکاٹ لینڈ میں 18 گھنٹے 14 منٹ، ایران میں 15 گھنٹے 26 منٹ، سوئیڈن میں 19 گھنٹے 43 منٹ، سعودی عرب میں 14 گھنٹے 37 منٹ، برطانیہ میں 17 گھنٹے 51 منٹ اور بھارت میں 14 گھنٹے 51 منٹ کا ہوگا۔